ذرا ادھر بھی نظر کرم ہو ( اساتذہ سے استدعا)

آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم !
ہمارے ایک دوست ہیں جو کہ پیشہ کہ اعتبار سے شعبہ قانون سے منسلک ہیں مگر آج کل شومئی قسمت سے جلا وطنی کی سزا میں ہمارے شریک کار ہیں شاعری سے شغف رکھتے ہیں حضرت اقبال علیہ رحمہ کے گرویدہ ہیں اور انہی کا شاہین بننے کے خواہاں ہیں اسی لیے شاعری میں مجاز کی بجائے حقیقت کی طرف راغب ہیں اور حقیقت کو ہی شاعری مانتے ہیں سو اسی پر کچھ کہہ بھی لیتے ہیں سو ہم نے مشورہ دیا کے یہاں (اردو محفل پر) کہیے تو فرمانے لگے کہ بے بہرہ ہوں سہولت برقی قرطاس نہیں سو ہمیں سے فرمائش کرڈالی کے ہم انکی طرف سے یہاں کہہ ڈالین اب ہمیں تو شاعری کی ابجد بھی نہیں معلوم سو انھوں نے جو کہا وہ کتنا حقیقی اور کتنا مجازی ہے یہ تو معزز اساتذہ کرام ہیں فرمائیں گے مگر جو کہا وہ حاضر خدمت ہے سبھی اساتذہ سے بصد ادب و نیاز گذارش ہے کہ اس کہے جانے والے کا خوب پوسٹ مارٹم فرمایئے کہ کیا بحر ہے وزن بھی ہے یا کے بے وزنی اور قواقی اور ردیف وغیرہ درست ہیں یا نہیں نیز فکر و تخیل کی پرواز شاہین اقبال والی ہے یا پھرررررررر وغیرہ وغیرہ ۔ ۔

غزل
مقام ہست و بود میں اب شاعر خاموش کو آواز چاہیے
ٹوٹے جس سے سکوت بزم ایسا کوئی ساز چاہیے

میری کشت الفاظ میں طاقت دلیل نہیں کہ، اب یارب
ثبت ہو جس پہ مہر کُن الفاظ کا ایسا کوئی اعجاز چاہیے

طوافئی خانہ کتب کو یارب ! نکتہ شناس کردے
جو اسرار بندہ کشاد ہو ،ایسی کوئی کتاب نماز چاہیے

منزل عقل کیا؟دو قدم! سفر دل کی ابتدا بے سنگ و میل
ایک سفر کو انجام چاہیے،ایک منزل کو آغاز چاہیے


مثلث کوہسار سے ہر خط لپکتا ہے میرے شکار کو
وادی ء آفاق سے گزرنے کو یارب اک بلند پرواز چاہیے

گر سمندر میں اترنا ہی ٹھرا اپنا مقدر ،پھر رخسار
موج مست بن کہ سمندر میں الگ اپنا انداز چاہیے

دوسری غزل

غم زندگی سے یوں نہ ہو بیگانہ
کہ غم زندگی ہے، زندگی کا افسانہ

حرف خاموش کو بصیرت نگاہ سے دیکھ
کہ اندرون معانی زندگی ہے پوشیدہ خزانہ

ہر تہہ دام میں ہے تونگری بعد فقیری،مگر
وہ فقیری تہی دست،نہیں جس میں انداز فقیرانہ

نگاہ شبیری میں ہے بس متاع دین کُل
یزیدی ہے بس ہوس جاہ و شوکت ملوکانہ

ہر سکندر کو جہاں دراز ہے مقام خضر
دو بوند آب ہی تو ہے ،مگر جاودانہ

نظر ہو مقلدِ ظاہر تو کیا اعجاز کیا مجاز!
چار سو ہوں مقلدِ نظر جو طریق ہو خواجگانہ

نشیب ِ راہ مانع نہیں رفعت منزل کو
سفرِ دہر میں گزریں گے ہزار سرائے خانہ

وہ منزل ہی کیا جو تمامِ سفر ہو!
ہر گاہ سفر ہی تو تھا منزل سے روانہ

چل اے رہرو کرتے ہیں آغاز اس سفر کا
منزل ہو جسکی آفاق سے آگے کا ٹھکانہ
 

الف عین

لائبریرین
خیالات تو سارے اچھے ہیں ماشاء اللہ، بس ایک خامی ہے، ان کے اوزان خطا ہو گئیے ہیں!! ان سے کہیں کہ اقبال کے علاوہ دوسرے اساتذہ کو بھی پڑھیں، بلکہ خوب پڑھیں، اور غور کریں کہ کیا وجہ ہے کہ دوسروے شاعروں کے کلام میں موزونیت لگتی ہے، اور ان کے کلام میں نہیں!! اس نازک سے فرق کو سمجھ لیں تو اچھے شاعر ہو سکتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
رسید حاضر ہے دوست ، اچھی کوشش ہے ،بابا جانی اور دیگر سینئر اراکین کی جانب سے دیئے گئے مشوروں پر عمل میں بہتری کا راز پوشیدہ ہے ۔ مشق جاری رکھیں ،
 

آبی ٹوکول

محفلین
خیالات تو سارے اچھے ہیں ماشاء اللہ، بس ایک خامی ہے، ان کے اوزان خطا ہو گئیے ہیں!! ان سے کہیں کہ اقبال کے علاوہ دوسرے اساتذہ کو بھی پڑھیں، بلکہ خوب پڑھیں، اور غور کریں کہ کیا وجہ ہے کہ دوسروے شاعروں کے کلام میں موزونیت لگتی ہے، اور ان کے کلام میں نہیں!! اس نازک سے فرق کو سمجھ لیں تو اچھے شاعر ہو سکتے ہیں۔


السلام علیکم باباجانی! سب سے پہلا رپلائی آپکا دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا بابا جانی آپ نے بالکل درست فرمایا یعنی اوزان خطا ہیں میں نے بھی رخسار بھائی کا جتنا بھی کلام پڑھا ہے اس میں مجھے سب سے زیادہ کمی اسی چیز کی محسوس ہوئی مگر چونکہ ہمارا محسوس کرنا اور نہ کرنا برابر ہے کہ حقیقی رائے ماہرین فن کی ہی ہوتی ہے سو یہاں کلام پوسٹ کرنے کا مشورہ رخسار بھائی کو دیا ۔
باباجانی اگر آپ مزید بھی کچھ پوسٹ مارٹم فرمائیں اور موجودہ غزلوں میں سے چند اشعار جو کہ اوزان سے خطا ہیں انکی نشاندہی فرمائیں اور مزید کوئی مشورہ بھائی رخسار کے لیے ہوتو وہ بھی کیونکہ اردو محفل وہ پہلی جگہ ہے کہ جہاں پر رخسار بھائی کلام سب سے پہلے اصلاح کے لیے پیش ہوا ہے ۔ انھوں نے کافی کچھ لکھ رکھا ہے وہ سب بھی وقتا فوقتا یہاں پیش کیا جاتا رہے گا اور آپکی رہنمائی حاصل کی جاتی رہے گی ۔ ۔ ۔باقی اپنی صحت کا خیال رکھیے گا ۔والسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
رسید حاضر ہے دوست ، اچھی کوشش ہے ،بابا جانی اور دیگر سینئر اراکین کی جانب سے دیئے گئے مشوروں پر عمل میں بہتری کا راز پوشیدہ ہے ۔ مشق جاری رکھیں ،

السلام علیکم مغل بھیا بہت عرصے بعد آپکو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی مگر آپ نے فقط رسید سے ہی ٹرخا دیا اپنی ماہرانہ رائے سے نہیں نوازا اور آپکو تو معلوم ہی ہے ہم آپکی شخصیت کے کتنے بڑے پنکھے (فین) بلکہ اے سی ہیں سو پلیز یہ نری رسید نہیں چلے گی کہ آئی رئیلی لویو بھائی جان اور میری پالی پالی بٹیاؤں کا کیا حال ہے وہ بھی ضرور بتلائیے اور انکو میری طرفسے دعاؤں اور پیار سے یاد کیجیئے گا والسلام
 

مغزل

محفلین
جی ضرور بشرط فرصت،
اور ہاں سارہ بٹیا آپ کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئیں ہیں ۔ مجھے کل پوچھ رہیں تھیں کہ آبی بھیا کہاں غائب ہیں ۔
پیار ضرور پہنچادیا جائے گا۔ بہت شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
اتفاق سے کوئی ایک مصرع بھی درست وزن میں ہوتا تو پوری غزل کو اس میں ڈھالا جا سکتا تھا۔ لیکن یہاں تو بحر متعین کرنا ہی مشکل ہے۔ اس صورت میں تو یہ بہت دقت طلب ہے، کبھی فرصت ملی تو کچھ سدھارنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
جی ضرور بشرط فرصت،
اور ہاں سارہ بٹیا آپ کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئیں ہیں ۔ مجھے کل پوچھ رہیں تھیں کہ آبی بھیا کہاں غائب ہیں ۔
پیار ضرور پہنچادیا جائے گا۔ بہت شکریہ
السلام علیکم ! مغل بھیا مجھے انتظار رہے گا اور سارہ بہنا سے بات ہوگئی تھی ۔ ۔ ۔ والسلام


اتفاق سے کوئی ایک مصرع بھی درست وزن میں ہوتا تو پوری غزل کو اس میں ڈھالا جا سکتا تھا۔ لیکن یہاں تو بحر متعین کرنا ہی مشکل ہے۔ اس صورت میں تو یہ بہت دقت طلب ہے، کبھی فرصت ملی تو کچھ سدھارنے کی کوشش کرتا ہوں۔

السلام علیکم بابا جانی بہت شکریہ میں بہت جلد انکا کوئی نیا کلام پیش کرتا ہوں یہان پھر مزید آپ سے رہنمائی حاصل کریں گے والسلام
 
Top