ذوقِ آگہی دے یا مجھے جنوں عطا کردے

ظفری

لائبریرین
ذوقِ آگہی دے یا مجھے جنوں عطا کردے​
مجھ کو مجھ میں رہنےدے یا جدا کردے​
ہم اپنی راہ پہ چل تو پڑے ہیں مگر​
اٹ گئے غبار میں اب کوئی معجزہ کردے​
اک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے اک دن​
اُس لمحے کو تُو عمر بھر کی سزا کردے​
تاریکی میں دیکھا نہیں طوفاں کو میں نے​
خدا ساتھ نہیں تو کوئی ناخدا کردے​
تمام عمر سرابیوں کو ترسا ہوں میں ظفر​
برق رہی نصیب میں اب گھٹا کردے​
 

متلاشی

محفلین
ذوقِ آگہی دے یا مجھے جنوں عطا کردے​
مجھ کو مجھ میں رہنےدے یا جدا کردے​
ہم اپنی راہ پہ چل تو پڑے ہیں مگر​
اٹ گئے غبار میں اب کوئی معجزہ کردے​
اک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے اک دن​
اُس لمحے کو تُو عمر بھر کی سزا کردے​
تاریکی میں دیکھا نہیں طوفاں کو میں نے​
خدا ساتھ نہیں تو کوئی ناخدا کردے​
تمام عمر سرابیوں کو ترسا ہوں میں ظفر​
برق رہی نصیب میں اب گھٹا کردے​
ظفری بھائی آپ کی شاعری میں نے پڑھی ہے ۔۔۔! تخیل تو خوب ہے مگر اگر آپ بحور و اوذان پر بھی تھوڑی توجہ دے لیں تو یقیناآپ اچھی شاعری کر سکیں گے۔۔۔!
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب احساس ہے
اک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے اک دن
اُس لمحے کو تُو عمر بھر کی سزا کردے
 

محمد وارث

لائبریرین
ظفری بھائی آپ باقاعدہ موزوں شاعری کرنے سے بہت دور نہیں ہیں، آپ کے خیال کو چھیڑے بغٰیر چند لفظوں کو آگے پیچھے کرنے سے یہ اشعار کسی بحر کی قیود میں بھی آ جاتے ہیں، مثلاً​
ذوقِ آگہی دے یا مجھے جنوں عطا کردے​
مجھ کو مجھ میں رہنےدے یا جدا کردے​

دے ذوقِ آگہی یا پھر جنوں عطا کر دے​
مجھی میں مجھ کو تُو رہنے دے یا جدا کر دے​
 

محمد وارث

لائبریرین
اک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے اک دن​
اُس لمحے کو تُو عمر بھر کی سزا کردے​
جو ایک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے کبھی​
اُس ایک لمحے کو تُو عمر کی سزا کر دے​
یا عمر بھر کے زیادہ نزدیک یوں بھی ہو سکتا ہے​
جو ایک لمحہ کی تاخیر کی تھی میں نے کبھی​
اُس ایک لمحے کو تُو عمروں کی سزا کر دے​
 

محمد وارث

لائبریرین
تمام عمر سرابیوں کو ترسا ہوں میں ظفر​
برق رہی نصیب میں اب گھٹا کردے​
تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر​
رہی ہے برق نصیبوں میں اب گھٹا کر دے​
یا کچھ اجازت دیں تو آپ کے قافیے کو تھوڑا سا بدل دوں، یہ نہ سمجھیے گا کہ قافیے میں صنفِ نازک کا نام لا کر آپ کا قافیہ تنگ کر رہا ہوں​
تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر​
رہی ہے برق نصیبوں میں اب صبا کر دے​
:)
 

شہزی مشک

محفلین
تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر​
رہی ہے برق نصیبوں میں اب گھٹا کر دے​
یا کچھ اجازت دیں تو آپ کے قافیے کو تھوڑا سا بدل دوں، یہ نہ سمجھیے گا کہ قافیے میں صنفِ نازک کا نام لا کر آپ کا قافیہ تنگ کر رہا ہوں​
تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر​
رہی ہے برق نصیبوں میں اب صبا کر دے​
:)
محمد وارث بھائی ! آپ کمال کرگئے۔۔۔۔۔:)
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آپ کی شاعری میں نے پڑھی ہے ۔۔۔ ! تخیل تو خوب ہے مگر اگر آپ بحور و اوذان پر بھی تھوڑی توجہ دے لیں تو یقیناآپ اچھی شاعری کر سکیں گے۔۔۔ !
شکریہ متلاشی بھائی کہ آپ نے شاعری پڑھی اور تخیل بھی پسند آیا ۔ جہاں تک بحور و اوزان کی بات ہے تو یقین مانیئے اس سلسلے میں اس فورم پر میری بڑی مدد کی گئی ہے ۔ اس کی تازہ ترین مثال محمد وارث بھائی کی ہے ۔ جنہوں نے میری اس غزل کے اوزان صحیح کیئے ۔ اس کے علاوہ استادِ محترم الف عین ، محترم شاکرالقادری اور محترم خلیل الرحمن بہت ہی نمایاں ہیں ۔ اور گاہے بگاہے دوست احباب بھی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ۔مگر پتا نہیں میں آج تک صحیح طور پر نہیں بیٹھا کہ اس علمِ عروض کو سمجھ لوں ۔ حالانکہ میرے پاس وارث بھائی کے بہت کارآمد نوٹس بھی ہیں ۔ مگر مصروفیت ایسی کی اس طرف توجہ نہیں دی ۔ مگر اب ان شاءاللہ جلد ہی اس طرف توجہ دوں گا کہ میں سمجھتا ہوں واقعی بہت وقت ہوگیا ہے ۔
 

ظفری

لائبریرین
تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر​
رہی ہے برق نصیبوں میں اب گھٹا کر دے​
یا کچھ اجازت دیں تو آپ کے قافیے کو تھوڑا سا بدل دوں، یہ نہ سمجھیے گا کہ قافیے میں صنفِ نازک کا نام لا کر آپ کا قافیہ تنگ کر رہا ہوں​
تمام عمر بہاروں کو ترسا ہوں میں ظفر​
رہی ہے برق نصیبوں میں اب صبا کر دے​
:)
محمد وارث بھائی ! آپ کی اس توجہ اور محبت کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں بہت کم ہے ۔ آپ نے اس سلسلے ہمیشہ میری مدد کی ہے ۔ اور میری تقریباً ہر شاعری پر پسندیدگی کی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ دراصل آپ جانتے ہیں ۔ شاعری کا سلسلہ ایک عرصے سے موقوف تھا ۔ کچھ عرصے سے آمد کا سلسلہ جو شروع ہوا ہے جو ہنوز جاری ہے ۔ ;)
ان شاء اللہ جلد ہی آپ کو سرپرائز دونگا ۔ مگر مجھے آپ کی شاید ایک بار پھر مدد کی ضرورت پڑے ۔
ایک بار آپ کی اس توجہ اور حوصلہ افزائی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور صحت دے ۔ آمین
 
ظفری بھائی آپ باقاعدہ موزوں شاعری کرنے سے بہت دور نہیں ہیں، آپ کے خیال کو چھیڑے بغٰیر چند لفظوں کو آگے پیچھے کرنے سے یہ اشعار کسی بحر کی قیود میں بھی آ جاتے ہیں​
ظفری بھائی! ہم "محمد وارث صاحب کی رائے سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔ ہم نے کچھ اس طور سوچنا شروع کیا تھا

ذو قِ آگہی دے دے ، یا جنوں عطا کردے
مجھ کو مجھ میں رہنے دے اور کبھی جدا کردے

لیکن استاد استاد ہوتے ہیں۔ واہ وا وارث صاحب ۔ داد قبول فرمائیے۔
 

الشفاء

لائبریرین
اچھی کوشش ہے ظفری بھیا۔۔۔ اللہ عزوجل مزید نکھار دے۔۔۔

ہم اپنی راہ پہ چل تو پڑے ہیں مگر​
اٹ گئے غبار میں اب کوئی معجزہ کردے​

ہم اپنی راہ پہ چل تو پڑے ہیں لیکن دیکھ​
غبار میں اٹے ہیں، کوئی معجزہ کر دے​

یہ شعر مجھے ایسے پڑھنا اچھا لگا ہے۔۔۔ بس اچھا لگا ہے۔ کوئی مصلح نہ سمجھ بیٹھے۔۔۔

ہم اپنی راہ پہ چل تو پڑے ہیں لیکن دیکھ
اٹے ہیں گرد میں، تُو کوئی معجزہ کر دے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ، اصل میں ظفری کے خیالات پر، بعد میں وارث کی غزل پر۔
وارث کے اشعار قبول کر لو، لیکن ایک شعر میں الشفاء کی تبدیلی بہت پسند آئی۔

شکریہ اعجاز صاحب۔

ویسے خیالات بھی ظفری بھائی کے ہیں اور غزل بھی انہی کی ہے، میں نے تو فقط الفاظ کو ادھر ادھر کیا ہے، اور کچھ بھی نہیں کیا :)
 

الشفاء

لائبریرین
واہ، اصل میں ظفری کے خیالات پر، بعد میں وارث کی غزل پر۔
وارث کے اشعار قبول کر لو، لیکن ایک شعر میں الشفاء کی تبدیلی بہت پسند آئی۔

زہے نصیب الف عین سر۔۔۔ یہ اس ناچیز کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کو یہ تبدیلی پسند آئی۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو رتبہ بلند عطا فرمائے۔۔۔
 
Top