ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ - شایق مفتی

کاشفی

محفلین
ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ
(شایق مفتی)

ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ
بس مرا دل نہ جلا اے واعظ

حور و جنت سے نہیں کام ہمیں
ذکر احمد صلی اللہ علیہ وسلم تو سُنا اے واعظ

نہ کسی شے سے مطلب نہ غرض
عشق احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اے واعظ

عشق نے گھر کیا جب سے دل میں
ہوں گرفتار بلا اے واعظ

مرے محبوب کے قصے کے بغیر
اور نہ کچھ مجھ کو سنا اے واعظ

نہیں احمد میں احد میں کچھ فرق
کر نہ دونوں کو جدا اے واعظ

آہ و زاری کا مرے حال نہ پوچھ
ہوگا طوفاں بپا اے واعظ

نحن و اقرب سے اگر واقف ہے
کچھ بتا اُس کا پتا اے واعظ

غیر سے مجھ کو سروکار ہے کیا
ڈھونڈ اپنے کو ذرا اے واعظ

فخر رکھتا ہے شہنشاہوں پر
درِ احمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گدا اے واعظ

راہ شایق کو شہ بطحٰی سے
کوئی ملنے کی بتا اے واعظ
 
بشیر احمد

محفلین
ذکر دوزخ نہ سُنا اے واعظ
بس مرا دل نہ جلا اے واعظ

حور و جنت سے نہیں کام ہمیں
ذکر احمد صلی اللہ علیہ وسلم تو سُنا اے واعظ

نہیں احمد میں احد میں کچھ فرق
کر نہ دونوں کو جدا اے واعظ

کاشفی صاحب یہ کون سی نعت لکھ ڈالی جو سراسر سید الانبیاء محمد ﷺ کی تعلیمات کے خلاف ہے کیا قرآن مجید نے رسول اکرم ﷺ کو نذیر نہیں کہا کیا رسول اکرم ﷺ نے اپنی امت جھنم سے نہیں ڈرایا ہے ؟ رسول اکرم ﷺ نے اپنی امت کو جنت کی نعمتوں کے بارے میں نہیں بتایا بڑی عجیب بات کے احد اور احمد کوئی فرق نظر نہیں آتا!!!؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ شعر تو رسول اکرم ﷺ کی زندگی کے پورے مشن اورتعلیمات کے خلاف ہے ، کسی واعظ یافقیھ سے تو اختلاف تو سمجھ آتا لیکن آپ نے تو اسلامی تعلیمات کی ہی دھجیاں اڑادیں
الزام ان کو دیتے تھے، قصور اپنا نکل آیا
یقینا میں ایسی کسی خلاف اسلام پوسٹ پر داد تحسین تو نہیں دے سکتا التبہ انتظامیہ کو داد برائے تنسیخ ضرور کرسکتا ہوں
 
اگر دل کو ٹھیس پہنچا ہے تو معذرت ۔۔ مندررجہ بالا اشعار میں نے صرف ٹائپ کیئے ہے میرے خود کے لکھے ہوئے نہیں ہیں۔۔ بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔
آپ کو زیادہ علم ہے۔۔
میں عام سا بندہ ہوں۔ اس لیئے مجھے علم نہیں۔۔
 
Top