ذکر سافٹ ویئر میں قرآن کریم کے عربی متن کے لئے فونٹ منتخب کرنا

سلیم احمد

محفلین
جیسا کہ قرآن کریم کے متن کے لئے مختلف فونٹس تیار کئے گئے ہیں اور ان کے لئے علیحدہ علیحدہ متن بھی موجود ہے۔ اس سلسلہ میں مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا ذکر نامی سافٹ ویئر میں کسی طرح اس متن کو بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ فونٹ بدلنے پر اس کا متعلقہ متن ہی نظر آئے۔
مثلاً نور ہدایت فونٹ، القلم قرآن فونٹ ، نور قرآن فونٹ یا دیگر فونٹس

ماشاء اللہ فونٹ بڑھتے جارہے ہیں لیکن کوئی سٹینڈرڈ تیار نہیں ہورہا کہ ایک ہی متن پر ہر فونٹ لاگو کیا جاسکے۔ ایک کے متن پر دوسرے کا فونٹ لگانے پر متن کا حشر نشر ہوجاتا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
اسکے لئے مختلف تھیم بنائی جاسکتی ہیں ، پر اسکا طریقہ مجھے معلوم نہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
جی بالکل کیا جا سکتا ہے میں اوبنٹو پر طریقہ بتا دیتا ہوں، امید ہے ونڈوز پر بھی اسی طریقہ سے فانٹ بدلا جا سکتا ہے ۔
آپ ٹولز میں جا کر" آپشنز" میں کلک کریں اور پھر وہاں "ویوو" پر کلک کریں، وہاں quran_fontSize کی قدر پر ڈبل کلک کر کے خط کا حجم بڑھا سکتے ہیں، اسی طرح quran_fontName کے سامنے دی گئی قدروں پر کلک کر کے مطلوبہ فانٹ کا نام سب سے پہلے لکھ دینے سے متن پہلے دئے گئے خط میں ظاہر ہو گا، ترجمہ کا خط بھی trans_fontSize
trans_fontName
سے اسی طریقہ سے بدلا جا سکتا ہے ۔
 
Top