نویں سالگرہ رائے شماری :شاپرِ محفل

آپ کے خیال میں شاپرِ محفل ہیں۔۔؟

  • نیرنگ خیال

    Votes: 27 77.1%
  • محمد احمد

    Votes: 1 2.9%
  • انیس الرحمن

    Votes: 1 2.9%
  • فرحت کیانی

    Votes: 3 8.6%
  • فلک شیر

    Votes: 2 5.7%
  • سید فصیح احمد

    Votes: 1 2.9%

  • Total voters
    35
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاپر سے کیا مراد ہے؟
ایک معمہ ہے سمجھنے کا سمجھانے کا۔۔۔۔

نیرنگ خیال کے فلسفہ شاپریت کو سمجھنے کے لئے آپ کو کوچہ شاپراں میں طویل عرصہ سکونت اختیار کرنی پڑے گی۔
بیشک بنیادی رموز وہی پر بیان ہیں۔۔۔ :p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے محفل میں شاپریت کافی پھل پھول رہی ہے اور مجھے اس کا مستقبل کافی تابناک نظر آ رہا ہے :p
اور بہت جلد آپ دیکھیں گے پاکستان اور دیگر یورپی ممالک کی مستند یونیورسٹیز فلسفۂ شاپریت پہ ڈاکٹریٹ شروع کر دیں گی اور اس کا سہرا ہمارے نین بھیا کے سر ہے:p۔
کتنا پیارا گانا ہے پاکستانی فلم کے گولڈن ایرا کا:)
نین بھیا جو نہ ہوتے تو شاپر نہ ہوتا
شاپر کے دم سے یہ دنیا حسیں ہے
شاپر نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا
:act-up:
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اے منے شاپر پرست! آج تیرے اس مراسلے سے میری آنکھیں کھل گئی ہیں۔ جہاں جہان سے قدر قیمت و فن اٹھی جاتی ہے۔ وہاں تجھ سے نابغے سانس لینے کی وجہ ہیں۔
آہ نادان! مجھے احتجاجوں سے کیا لینا ہے۔ یہ سب تو آنا جانا ہے۔ اصل کوچہ جہاں تجھے میری رہنمائی کی قدم قدم پر ضرورت پڑنے والی تھی۔ اس سے تونے مجھے باہر نکال کیا ہے۔ یاد رکھ منے۔ بنا کسی تربیت و استاد کے مجنوں بھی نامراد رہا۔ فرہاد بھی نامراد رہا۔ اس سے پہلے کہ تو بھی "نامرادی نے کر دیا خوددار" جیسے اشعار پڑھتا پھرے۔ ہمارے آستانے پر حاضری دے۔ اور کوچہ میں ہمیں ساتھ رکھ۔۔۔ :p
اماں آپ کے اس مراسلے سےشاپریت کا حق ادا ہو گیا ۔ ویسے یہ تو آپ کی شاپر نوازی ہے ورنہ شاپر آنم کہ شاپر دانم :p

یا اللہ خیر! آپ کو کون نکال باہر کر سکتا ہےo_O، ویسے بھی کوچۂ جاناں سمیت دیگر کوچوں میں مجھے داخلے کا ہنر بھی آپ ہی نے بتایا ہے:sneaky:۔ وہ تو بس میں نے سوچا کہ اس عمر میں آپ کوچۂ جاناں میں کچھ اچھے نہیں لگتے ;) کہ بھئی لوگ کیا کہیں گے کہ اس عمر میں، جبکہ جنابِ نیرنگ ڈاکٹر آف شاپریت کی ڈگری بھی لے چکے ہیں، کوچۂ جاناں میں :)۔
ورنہ اگر آپ کہیں تو کوچۂ جاناں میں رشید پرچون والے کی دکان کے بالکل ساتھ شاپر کی دکان کھول لیتے ہیں :)۔
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے شاپر دو :p

نیرنگ خیال بھائی
 
آخری تدوین:
ایک معمہ ہے سمجھنے کا سمجھانے کا۔۔۔۔

بیشک بنیادی رموز وہی پر بیان ہیں۔۔۔ :p

شاپر سے کہا تم نے، شاپر سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا
امید تو بندھ جاتی، تسکین تو ہوجاتی
شاپر نہ کراتے تم، وعدہ تو کیا ہوتا۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اماں آپ کے اس مراسلے سےشاپریت کا حق ادا ہو گیا ۔ ویسے یہ تو آپ کی شاپر نوازی ہے ورنہ شاپر آنم کہ شاپر دانم :p

یا اللہ خیر! آپ کو کون نکال باہر کر سکتا ہےo_O، ویسے بھی کوچۂ جاناں سمیت دیگر کوچوں میں مجھے داخلے کا ہنر بھی آپ ہی نے بتایا ہے:sneaky:۔ وہ تو بس میں نے سوچا کہ اس عمر میں آپ کوچۂ جاناں میں کچھ اچھے نہیں لگتے ;) کہ بھئی لوگ کیا کہیں گے کہ اس عمر میں، جبکہ جنابِ نیرنگ ڈاکٹر آف شاپریت کی ڈگری بھی لے چکے ہیں، کوچۂ جاناں میں :)۔
ورنہ اگر آپ کہیں تو کوچۂ جاناں میں رشید پرچون والے کی دکان کے بالکل ساتھ شاپر کی دکان کھول لیتے ہیں :)۔
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے شاپر دو :p

نیرنگ خیال بھائی
:devil::devil::devil::devil::devil:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تمہاری اس شاپریت کی داد نہ دینا شاپریت پر ظلم ہوگا۔۔۔۔ :laugh:
 
عمر سیف

محفلین
سب سے پہلے تو میں اس مقابلے کے انعقاد پر عائشہ عزیز مانو کی صاحب شاپر نظر کو داد دیتا ہوں۔ سوائے نام بالا فہرست کے سب ایک سے ایک نابغہ شاپر شخص اکھٹا کیا ہے۔ بس ایک چھوٹا سا شاپر جو گڑیا نے ہمیں کروا دیا۔ کہ یہاں ہر نام کو ووٹ دینے کی سہولت ہونی چاہیے تھی۔ لیکن اس کو محض ایک ووٹ تک محدود کر کے باقی شاپران کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے اول اول ووٹ کے نام پر شاپر کروا کر اس غریب شاپر پرست کے ساتھ اتنا بڑا شاپر کیا۔ جس کا ازالہ اگلے سال تک ممکن نہ ہوسکے گا۔

اب ذرا میں ناقدین و مداحین شاپران کی طرف متوجہ ہوجاؤں۔

اللہ انکساری کا یہ عالم۔ ویسے آپ نے اپنا نام فہرست سے نکلوایا کس طرح۔

یہی انکساری ہی تو شاپریت کی معراج ہے شاہ صاحبہ۔ اللہ کرے زور شاپر اور زیادہ۔ :p

اجی ووٹ کو کیوں روتے ہیں۔ ہم شاگرد ہیں ان کے۔ ہمارے سارے ووٹ ان کے۔۔۔ :p

اے منے شاپر پرست! آج تیرے اس مراسلے سے میری آنکھیں کھل گئی ہیں۔ جہاں جہان سے قدر قیمت و فن اٹھی جاتی ہے۔ وہاں تجھ سے نابغے سانس لینے کی وجہ ہیں۔
آہ نادان! مجھے احتجاجوں سے کیا لینا ہے۔ یہ سب تو آنا جانا ہے۔ اصل کوچہ جہاں تجھے میری رہنمائی کی قدم قدم پر ضرورت پڑنے والی تھی۔ اس سے تونے مجھے باہر نکال کیا ہے۔ یاد رکھ منے۔ بنا کسی تربیت و استاد کے مجنوں بھی نامراد رہا۔ فرہاد بھی نامراد رہا۔ اس سے پہلے کہ تو بھی "نامرادی نے کر دیا خوددار" جیسے اشعار پڑھتا پھرے۔ ہمارے آستانے پر حاضری دے۔ اور کوچہ میں ہمیں ساتھ رکھ۔۔۔ :p

فلک شیر بھائی اتنے بڑے شاپر ہیں کہ وہ ایسی فاش غلطی کبھی کر نہیں سکتے۔ ایسی باتیں کر کے خود کو مبتدی شاپر ثابت مت کیجیے۔ :p

بالکل! یا استاد۔ ہم سے آنے میں تاخیر ہوگئی۔ اور لوگ عجلت میں غلط ووٹ کاسٹ کر کے نکل گئے۔ لیکن ابھی بھی کچھ نہیں گیا۔ ابھی ہم آگئے ہیں۔ آپ کو اوپر بہت اوپر چھوڑ کر آئیں گے۔۔۔
اوہ اچھا۔ تو ہم کو شاپر کروا کر اصل کوچے کی صدارت پر نظر ہے۔ :p

ہاہاہہااااااا۔۔۔۔۔ امیر شاپر کی زیارت کو آویں تو ایسے نایاب شاپر لے کر آویں۔۔۔ :p

بس حضور کمپین چلاتا ہوں ان کے نام سے۔۔۔ :D

تسی وی۔۔۔ آجاؤ آجاؤ۔۔۔ :p

نہیں۔ میں نے ابھی ووٹ ڈالنا ہے۔ ویسے بنتا تو فرحت کیانی کا ہی ہے۔۔۔ :D

بس آپ جیسے اساتذہ کا سایہ سر پر رہے۔ ہم درختوں پر بھی شاپر اگا دیں گے۔ :p

جج صاحب۔ یہ الزام ہے۔۔۔

آپ کے معیار کو باقی پہنچے نہیں ابھی۔۔۔ :p

تسی اتلی چیز او سرکار۔۔۔

سید فصیح احمد نیا ضرور ہے۔ لیکن اس میدان میں کئی پرانوں سے آگے نکل گیا ہے۔ اس کا نام بالکل صحیح شامل کیا گیا ہے۔ لیکن صاحبان شاپر اس کو ووٹ ڈال کر اس کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے۔ :p
:D:D:D:D:D:D
 
بھلکڑ

لائبریرین
وعلیکم السلام !
رابطہ کر لیا ہے نیرنگ خیال سے ، انہوں نے کہا ہے، یہ آلا ایوارڈ لے کے ایک عدد بڑے سے شاپر میں محفوظ کر لیں ، وہ آکے وصول کر لیں گے :LOL:
رائے شماری ختم سمجھی جائے
وما علینا الا ۔۔۔۔
آکے!
یعنی کوچہ آلکساں سے استعفیٰ دینے کی ٹھان رہے ہیں!:p:LOL:
 
ملائکہ

محفلین
اور بہت جلد آپ دیکھیں گے پاکستان اور دیگر یورپی ممالک کی مستند یونیورسٹیز فلسفۂ شاپریت پہ ڈاکٹریٹ شروع کر دیں گی اور اس کا سہرا ہمارے نین بھیا کے سر ہے:p۔
کتنا پیارا گانا ہے پاکستانی فلم کے گولڈن ایرا کا:)
نین بھیا جو نہ ہوتے تو شاپر نہ ہوتا
شاپر کے دم سے یہ دنیا حسیں ہے
شاپر نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا
:act-up:
:LOL::ROFLMAO::laugh::laugh::laugh::laugh: توبہ توبہ ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا میرا۔۔۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
:devil::devil::devil::devil::devil:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
تمہاری اس شاپریت کی داد نہ دینا شاپریت پر ظلم ہوگا۔۔۔۔ :laugh:
:sneaky:
مقامِ شکر ہے میرے لئے۔۔۔ زہے نصیب۔۔۔۔ دل خوش ہو گیا۔۔۔ :LOL:
اللہ کرے ہم سب کا زورِ شاپر اور زیادہ :D۔۔۔ اور اسی طرح آپ کو شاپری علم بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے :)۔
یہ ایسا علم ہے کہ جسے سینہ بہ سینہ آنے والی نسلوں میں منتقل ہونا چاہیے کہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو آنے والی نسلیں ایک گہر بار خزانے سے محروم سمجھی جائیں گی :p۔
 
Top