رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!

فیس بک پر کسی شاعر کا ایک مصرع پڑھا تو میں نے کچھ ٹیڑھے میڑھے الفاظ کو کچھ یوں لکھا۔۔۔
کرنے چلے تھے دھوپ چھائوں کی مصوری
ٹیڑھے سے چند قطرے بارش کے بناتے چلے گئے
آنکھ نہ جھپکی رُخِ مہتاب کو تکتے تکتے
مٹاتے مٹاتے بس تصویر بناتے چلے گئے
حواس ِ خمسہ کا امتزاج تھا عروج پر
ہر اندام بناتے مٹاتے بناتے چلے گئے
رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!
نئے سرے سے چہرہ مہتاب بناتے چلے گئے
 
شکریہ محترم اور بہت خوشی ہوئی یہ جان کر۔:)
اس محفل میں دو دن پہلے شرکت کی۔ شکریہ آپ لوگوں کی رہنماٸی کا۔ ان شاء اللہ رابطہ رہے گا۔ میرے کالم 2017 سے hamariweb پر دستیاب ہیں۔ شاعری تو زیادہ نہیں کرتا لیکن قطعات لکھتا رہتا ہوں۔
 
فیس بک پر کسی شاعر کا ایک مصرع پڑھا تو میں نے کچھ ٹیڑھے میڑھے الفاظ کو کچھ یوں لکھا۔۔۔
کرنے چلے تھے دھوپ چھائوں کی مصوری
ٹیڑھے سے چند قطرے بارش کے بناتے چلے گئے
آنکھ نہ جھپکی رُخِ مہتاب کو تکتے تکتے
مٹاتے مٹاتے بس تصویر بناتے چلے گئے
حواس ِ خمسہ کا امتزاج تھا عروج پر
ہر اندام بناتے مٹاتے بناتے چلے گئے
رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!
نئے سرے سے چہرہ مہتاب بناتے چلے گئے
محترم پروفیسر صاحب!
ویسے تو اساتذہ کرام آپ کی رہنمائی فرمائیں گے۔۔۔مگر بات سے بات نکلتی ہے اور خیال سے خیال ۔۔۔

قطعہ
کرنی تھی دھوپ چھاؤں کی ہم کو مصوری
آنچل کا اُن کے نقش اُٹھائے چلے گئے

ٹھہری تھی اُن کے چاند سے چہرے پہ یہ نظر
آنکھوں میں ہم تو خواب سجائے چلے گئے

سارے حواس مل کے نہ یہ کرسکے حساب
کس کس طرح سے یاد وہ آئے چلے گئے

بیتی جو رات ، رنگ جما آفتاب کا
ہم تھے کہ داغ دل کے جلائے چلے گئے
 
آخری تدوین:
شکیل بھائی کی تجاویز سے متفق ہو‍ں، گو اشعار کی اچھی خاصی جراحتِ تجمیلی کرنا پڑ گئی.

مکرمی پروفیسر صاحب، بصد احترام عرض ہے کہ اگر اس ہئیت میں اشعار پیش کریں گے تو ان کی اصلاح بہت دشوار ہوجائے گی. اس لئے میری گزارش یہ ہے کہ علم عروض کی بنیادی شدبد ضرور حاصل کیجئے(بحر اوزان وغیرہ). جب تک آپ اپنے کلام کو کسی بحر میں معقول حد تک موزوں نہیں کریں، ان کی اصلاح کروانے میں مشکل رہے گی.

دعاگو،
راحل.
 
شکریہ جناب! جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کمپیوٹر سائنس ہوں اور اس کے علاوہ ایجوکیشنل مینجمنٹ وغیرہ بھی پڑھاتا ہوں۔ کالم نگاری کرتا ہوں۔ شاعری سے شغف نہیں۔۔۔ کبھی کبھی ٹیڑھے میڑے الفاظ یکجا کر لیتا ہوں۔ اردو محفل نظر سے گزری ، اچھی لگی۔ اس لئے سوچا کہ آپ لوگوں سے اس بہانے بات چیت ہوتی رہے گی۔ اُمید ہے آپ بُرا نہیں منائیں گے۔ ہمیشہ خوش رہیں، آباد رہیں۔
 
خوش آمدید جناب، دل و جان سے خوش آمدید.
اس میں برا ماننے والی کوئی بات ہی نہیں، یہاں ہر ایک کو کھلے دل سے دعوت شرکت حاصل ہے، اور اپنی تحریرات پیش کرنے کی بھی. مجھے کسی قسم کی کوئی قدغن لگانے کا اختیار حاصل ہے نہ ہی ایسی کوئی خواہش ہے :)
امید ہے آپ مستقلا اور دائما شریک محفل رہیں گے.
 
Top