بھلکڑ
لائبریرین
راجن پور کے نواحی علاقہ گلو والی میں آٹھ سالہ بچے کی دس سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔ پولیس نے تقریب ولیمہ سے نکاح خواں سمیت پانچ افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
راجن پور: (دنیا نیوز) تھانہ کوٹ مٹھن کی حدود میں واقع موضع گلو والی میں رخصتی اور تقریب ولیمہ کے موقع پر پولیس نے چھاپہ مار کر نکاح خواں عبد الرشید دلہے کے دو چچا فیاض احمد اور بشیر احمد اور دلہن کے بھائی منیر احمد سمیت چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ورثاء نے دلہا اور دلہن کو چھپا دیا ہے۔ نکاح میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ربط