حسن داور سراج
محفلین
راجپوتوں کا ایک قبیلہ ہے جس کی عورتیں اپنے خاوند کا نام نہیں لیتیں اور صرف تشبیہات اور استعارات سے کام چلاتی ہیں ان کے ایک محلے میں مردم شماری کا اہلکار پہنچا اور ایک گھر کی گھنٹی بجائی دروازے کے پیچھے سے زنانہ آواز آئی کون
اہلکار نے بتایا کہ اہل خانہ کے کوائف لکھنے ہیں اپنے میاں کو باہر بھیجیں بیوی نے کہا وہ تو گھر پر نہیں ، تو پھر آپ ہی نام وغیرہ لکھوا دیں اہلکار نے کہا بتائیے کہ آپ کے خاوند کا نام کیا ہے ؟ وہ تو میں نہیں بتا سکتی عورت نے جواب دیا اہلکار نے کہا یہ بہت ضروری ہے ہم نے گھر کے سربراہ کا نام لکھنا ہے
عورت بولی ایک طریقہ ہے میں آپ سے سوال کرتی جاتی ہوں آپ جواب دیتے جائیں
عورت مغلیہ خاندان کا بانی کون تھا ؟
اہلکار : ظہیر الدین بابر
عورت اس کے بیٹے کا جو بادشاہ بنا ؟
اہلکار : ہمایوں
عورت ہمایوں کے بیٹے کا نام جو بعد میں بادشاہ بنا ؟ اہلکار : جلال الدین بابر
عورت بس اس نام کا آخری حرف کاٹ دو باقی نام میرے خاوند کا ہے !
اہلکار نے پوچھا
کیا آپ کی برادری بھی یہیں رہتی ہے
عورت نےبتایا
سارا محلہ ہمارا ہے
يہ سن کر اہلکار نے واپسی کے لئے دوڑ لگا دی پہلے میں تاریخ ہند یاد کر لوں پھر یہاں آؤں گا.