مغزل
محفلین
راجہ محمد امین (ایم اے راجہ) کے بڑے بھائی کا انتقالِ پُرملال : دعائے مغفرت کی درخواست :
عید کے موقع پر جہاں ہم دوست احباب خوشیوں سے یہ تہوار منارہے ہیں۔ وہاں ہمارے دوست جواں سال شاعر ایم اے راجہ (راجہ محمد امین)
کے گھر خوشیوں کے موقع پر صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے، ایم اے راجہ کے بڑے بھائی راجہ عبد الحی کا چند ماہ قبل ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا بعد ازاں انفیکشن ہوگیا تھا
اسی عارضہ میں جمعہ کے دن گوجر خان (راولپنڈی) میں 47 برس کی عمر میں اپنی شریک حیات، تین بیٹیوں اور دو بیٹوں سمیت بھائیوں بہنوں اور اعزاء و اقرباء
کو روتا چھوڑ کر داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون
عید کی مبارکباد کے جواب مجھے یہ روح فرساں خبرسننے کو ملی تو آنکھیں بہہ نکلیں۔ مالک و مولیٰ ہمارے دوست ہمارے بھائی اور پسماندگان کو
صبر ِ ایّوبی سے نوازے اور راجہ عبد الحی کی لغزشوں کو اپنے حبیبِ پاک محمد مصطفٰے صل اللہ علیہ وسلم کے دامن ِ رحمت کے صدقے معاف فرمائے
اور جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ امین بجاہ النبی الامین
یہ غم ایسا ہے کہ لفظ ساتھ دینے سے انکار کر دیتے ہیں اور جذبات کا اظہار ناممکن ہی ہوجاتاہے۔
آپ جملہ احباب سے ایم اے راجہ کے بڑے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔