رار فارمیٹ فائل کے مختلف حصوں کو جوڑنا ؟؟؟

شکاری

محفلین
میں نے ایک پروگرام ڈاؤنلوڈ کیا ہے اس کی کل چار سی۔ڈیز ہیں ہر سی ڈی کے کئی حصے ہیں کسی کے تین تو کسی کے چار اور ایک کے تو چھی حصے کئے گئے ہیں۔ یہ سب رار فارمیٹ میں‌ ہیں ان ان ایکسٹریکٹ‌کرنے کے لیے میرے پاس ون رار تو انسٹال ہے لیکن ان حصوں کو واپس کیسے جوڑنا ہے یہ سمجھ نہیں آرہا۔ کوئی دوست اس سلسلے میں رہنمائی کردے۔ پلیز
 
محمدصابر

محفلین
آپ رار کے پہلے حصے کو کسی جگہ ایکسٹریکٹ کر لیں باقی حصوں سے ڈیٹا خود بخود ایکسٹریکٹ ہو جائے گا۔
 
نایاب

لائبریرین
میں نے ایک پروگرام ڈاؤنلوڈ کیا ہے اس کی کل چار سی۔ڈیز ہیں ہر سی ڈی کے کئی حصے ہیں کسی کے تین تو کسی کے چار اور ایک کے تو چھی حصے کئے گئے ہیں۔ یہ سب رار فارمیٹ میں‌ ہیں ان ان ایکسٹریکٹ‌کرنے کے لیے میرے پاس ون رار تو انسٹال ہے لیکن ان حصوں کو واپس کیسے جوڑنا ہے یہ سمجھ نہیں آرہا۔ کوئی دوست اس سلسلے میں رہنمائی کردے۔ پلیز

السلام علیکم
محترم شکاری بھائی
میں تو سب رار فائلز کو کسی ایک فولڈر میں کاپی کر لیتا ہوں ۔
اور مین یعنی پہلے فولڈر کو ایکسٹریکٹ ہیئر کی کمانڈ دیتا ہوں ۔
سب فائلز ایک جگہ ایکسٹریکٹ ہو جاتی ہیں ۔
نایاب
 
Top