راستے کے پتھروں سے لگ کے ہم روئے بھی تھے

ﻣﻨﺮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﺴﺘﺠﻮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺑﺠﺎ ﮐﮭﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ
ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﮯ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻟﮓ ﮐﮯ ﮨﻢ ﺭﻭﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ
ﺗﮭﮏ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﺩﺭﺩ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻤﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮔﺌﯽ
ﺑﻮﺟﮫ ﺯﺧﻢ ِ ﺁﺷﻨﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﮈﮬﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ
ﺭﻭﻧﺪﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﺝ ﺟﻮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭨﻮﭨﮯ ﺑﺮﮒ ﻭﺑﺎﺭ
ﺍﮎ ﺑﺮﯾﺪﮦ ﺷﺎﺥ ﺳﮯ ﻟﮓ ﮐﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺭﻭﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ
ﺭﺗﺠﮕﮯ ﮐﭽﮫ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﺱ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﯿﮞﺮﭺ ﺳﮯ ﮔﺌﮯ
ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﺷﺐ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺳﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ
ﻓﺼﻞ ﮐﺎﻟﮏ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﭨﯽ ﺗﮭﯽ ﺳﺤﺮ ﮐﮯ ﮐﮭﯿﺖ ﻣﯿﮟ
ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﺝ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﺑﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ
ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﯽ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﮩﮏ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﺳﮯ
ﺁﺏ ِ ﺯﻣﺰﻡ ﺳﮯ ﺗﻮ ﮐﺎﻏﺬ ﮐﮯ ﺑﺪﻥ ﺩﮬﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ.
محمد اطہر طاہر
ہارون آباد
 

آوازِ دوست

محفلین
آپ کی شاعری اور قسمت دونوں چیزیں اچھی ہیں لیکن تب تک جب تک آپ اصلاح کی چھُری کے نیچے نہیں آتے اور دِن زیادہ نہیں بچے اَب تیاری کر لیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
طاہر صاحب آپ سے ایک استدعا یہ ہے کہ ہر ارسال کی گئی شاعری کے ساتھ ممکنہ حد تک شاعر کا نام لکھیں۔ ابھی میں نے یہاں سے دو مراسلے منتقل کیے ہیں، ایک محسن نقوی کی غزل تھی اور دوسری امجد اسلام امجد کی نظم لیکن آپ نے دونوں کے نیچے اپنا نام لکھ رہا تھا؟

مزید، اگر شاعری کسی کی ہے تو اُسے براہِ کرم پسندیدہ کلام فورم میں پوسٹ کریں، وہاں پوسٹ کرنے کی گائیڈ لائینز موجود ہیں ان کو بھی ایک نظر دیکھ لیجیے۔ اور اگر شاعری آپ کی اپنی ہے تو اُسے "آپ کی شاعری" والے فورم میں پوسٹ کریں۔

والسلام
 
نام لکھنے کا ہرگز وہ مطلب نہیں تھا جو ساری محفل نے سمجھ لیا, ابھی آپ نے فرمایا کہ امجد اسلام امجد اور محسن نقوی کی شاعری کے نیچے میرا نام لکھ رکھا تھا, کسی ایرے غیرے کی شاعری ہوتی تو آپ اس یہ اندازہ ضرور کرسکتے تھے کہ یہ مضمون کی چوری ہے. بھلا ان شعراء کی شاعری بھی چوری ہوسکتی ہے, جن کے بارے میں اک پرائمری کا طالب علم بھی جانتا ہے. بھائی لوگو میں نے اپنی تخلیق نہیں لکھی, دو تین غزلیں ہیں میری اپنی ان پہ تخلیق لکھا ہے. مجھے قطعی اندازہ نہیں تھا اس قدر غلط فہمی کا, مزید میری بھی غلطی ہے کہ مجھے علم نہیں اردو محفل کے رولز اینڈ ریگولیشن کا, کچھ استعمال کے طریقے سے بھی ناواقف تھا, ابھی بھی ہوں. ابھی کافی معلومات ہوئی ہے. آپ سب کی غلط فہمی پر اور اپنی نااہلی کم علمی پر سب سے معافی چاہتا ہوں...
 
Top