رانگ نمبر

فاتح

لائبریرین
بعض اوقات ہمارے مہمان رکشہ والے کے فون پہ ہم سے ہمارے گھر کا پتہ سمجھ رہے ہوتے ہیں۔:)
یہ تو انتہائی معلوماتی مراسلہ ہے جس سے پتا چلا کہ آپ کے ہاں ایسے کائیاں مہمان بھی آتے ہیں جو کال بھی بے چارے رکشے والے کے فون سے کرتے ہیں۔ رکشے والا بھی کیا کہتا ہو گا بلکہ کیا کیا کچھ نہیں کہتا ہو گا۔ :rollingonthefloor:
 

جاسمن

لائبریرین
یہ تو انتہائی معلوماتی مراسلہ ہے جس سے پتا چلا کہ آپ کے ہاں ایسے کائیاں مہمان بھی آتے ہیں جو کال بھی بے چارے رکشے والے کے نمبر فون سے کرتے ہیں۔ رکشے والا بھی کیا کہتا ہو گا بلکہ کیا کیا کچھ نہیں کہتا ہو گا۔ :rollingonthefloor:
فاتح! بعض اوقات عین وقت پہ بیلینس جواب دے جاتا ہے۔ مخصوص پیکیج ہوتے ہیں جو دوسرے نیٹ ورک پہ بات کرانا پسند نہیں کرتے۔ اور کئی بار میرے ایسے مہمان بھی ہوتے ہیں جن کے پاس موبائل نہیں ہوتا۔ میرے پاس جو بچی ہوتی تھی۔۔۔اُس کی امی آتی ہیں تو وہ ہی زیادہ تر رکشہ والے کے موبائل سے بات کرتی ہیں۔
 

یاز

محفلین
رانگ کالز کرنے والے انتہائی "---" ہوتے ہیں۔:angry:انہیں احساس بھی نہیں ہوتا ان کی وجہ سے کسی کے گھر میں کسی بھی طرح کی پرابلم ہوسکتی ہے۔پرابلم ہویا نا ہو مگر انسان کو ٹینشن ضرور ہوتی ہے:(

جی جی رانگ کالز کرنے والے انتہائی "ٹوں" ہوتے ہیں۔ انہاں دا ککھ نہ رہے وغیرہ۔
 

یاز

محفلین
کچھ حضرات اتنے ٹھرکی ہوتے ہیں ماشاءاللہ کہ اپنی دادی کی عمر کی عورت کی آواز بھی سن لیں تو بار بار فون کرتے رہتے ہیں
اور ان سے انتہائی اخلاق سے کچھ انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنی پڑتی ہے تو بھی ان کی ٹھرک آدھی مرتی ہے
اس کے تدارک کے لیئے بھی کوئی مانیٹرنگ سسٹم ہونا چاہیئے

ایسےڈھیٹ لوگ شاید اس شعر کی مجسم تعبیر ہوتے ہیں
جی چاہتا ہے چھیڑ کے ہوں ان سے ہمکلام
کچھ تو لگے گی دیر سوال و جواب میں
 
میں فون پر تھوڑے کرخت لہجے میں بات کرتی ہوں پاکستان میں گھر پر میری کسی دوست کی کال آتی تو میری آواز سن کر وہ بولتی انکل حمیرا کو تو بلوا دیں :ROFLMAO:
 
بالکل ایسا ہے۔ مجھے کوئی رانگ کال بار بار آتی تو صاحب سم بدلنے کا مشورہ دیتے میں کہتی کہ یہ تو کوئی حل نہ ہؤا مجھے اور میرے جاننے والوں کو نمبر بدلنے سے کتنی تکلیف ہو گی۔تکلیف تو اس بندے کو ہونی چاہیے۔
بس پھر تو ہم نے ایک بہت زبردست حل نکالا۔ ہمارے خاندان کی جس لڑکی کو کسی نمبر سے بار بار کال آتی ہے تو وہ نمبر اپنے خاندان کے کئی لڑکوں کو دے دیتے۔ ہیں خصوصاََ وہ جو رات کی نوکری کرتے ہیں۔ بس پھر اُس کی شامت ۔۔۔اُسے ویل ہی نہیں ہوتی بیچارے کو کہ کسی کو فون کرے۔ وہ خود فون اٹینڈ کر کر کے گالیاں کھاتا ہے۔
اس طرح کے نمبرز کا ایک علاج ہماری ایک سویڈیش کولیگ نے ہمیں کافی عرصے پہلے بتایا تھا کہ کسی 'ایسی ویسی' چلتی ہوئی سائیٹ پر 'ایسی ویسی' آئی ڈی بنا کر ساتھ تنگ کرنے والے کا نمبر ٹانک دیں۔:smug: آپے بندے دا پتر بن جائے دا:cool2:

ایسے پیغامات بھی آتے ہیں۔"آپ کو کسی وجہ سے کال نہیں ہو رہی۔ رابطہ کریں۔"
"پلیز پلیز میں بہت مجبور ہوں۔ مجھے پچاس روپے کا ایزی لوڈ بھیج دیں۔ میری امی کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آپ کو اللہ کا واسطہ۔ اللہ کی قسم میں واپس کر دوں گی۔"
"کیا حال ہے؟"
یہ تو کوئی اسماء ہوتی تھی:battingeyelashes:
 

یاز

محفلین
اس طرح کے نمبرز کا ایک علاج ہماری ایک سویڈیش کولیگ نے ہمیں کافی عرصے پہلے بتایا تھا کہ کسی 'ایسی ویسی' چلتی ہوئی سائیٹ پر 'ایسی ویسی' آئی ڈی بنا کر ساتھ تنگ کرنے والے کا نمبر ٹانک دیں۔:smug: آپے بندے دا پتر بن جائے دا:cool2:

یا پھر او ایل ایکس یا جنگ اخبار میں گاڑی کی قیمت کافی کم بتا کر ان کے فون نمبر والا اشتہار دے دیں۔
 
Top