راہنمائ کریں

Dr Ajab

محفلین
چند اشعار حاضر ہیں ۔رہنمائ کا طالب ہوں۔

ہائے وہ لوگ کتنے اچھے ہیں
جو عداوت میں یار سچے ہیں

پھینک لیں آؤ ہم بھی کچھ پتھر
پھل شجر پر غضب کے پکے ہیں

ڈو بنا ہی ہے عشق دریا میں
جب گھڑے سب عمل کے کچے ہیں

دل سے بےشک یہ پوچھ لو دلبر
اس مسافت میں ہم کہاں تھکے ہیں

کیا ملا عشق سے عجب تمہیں
تو نے تو اس کے ذائقے چھکے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
آخری دو اشعار تو وزن میں ہی نہیں، یا یوں کہوں کہ وزن میں ہیں لیکن چنیدہ زمین میں نہیں. چک ہے اور تک ہے تقطیع ہو رہے ہیں چکھے ہیں اور تھکے ہیں، ے کے اسقاط کے ساتھ جو مستحسن نہیں
پہلے تینوں اشعار میں قوافی تشدید کے ساتھ تقطیع ہوتے ہیں۔ اچھے، کچے تو درست ہیں لیکن پکے میں کاف پر شد غلط ہے ۔
عشق دریا؟ مراد عشق کا دریا؟ کچے گھڑے سے شاید کچھ پنجابی کی تلمیح سنی ہے اس وقت یاد نہیں آ رہی، اردو غزل میں تو بہر حال میں نے دیکھی نہیں، ماہیوں میں کہیں دیکھی تھی
 
Dr Ajab

محفلین
استاد محترم الف عین صاحب
کیا فا علاتن مفاعلن فعلن کے ساتھ
فاعلا تن مفاعلن فَعِلن نہیں لایا جا سکتا ہے
دل سے بےشک پو چھ لو دلبر
( فاعلا تن مفاعلن فعلن)
اس مسافت میں ہم کہاں تھکے ہیں
فاعلاتن مفاعلن فَعِلن
ضرور رہنمائ کریں۔ میں طفلِ مکتب ِ شاعری ہوں
 
الف عین

لائبریرین
'تکِ ہے' ضرور آ سکتا ہے لیکن یہ زمین نہیں۔ زمین میں چھے ہیں، چے ہیں، ے مکمل تقطیع کے ساتھ، تھکے ہیں میں ے گر جاتی ہے
 
Dr Ajab

محفلین
استاد محترم الف عین صاحب رہنمائ کےلیے شکریہ۔ذرا اس کے بارے بھی رہنمائ کریں۔ مجھے کتاب سے تصویر بنا کر آپ کو بھیجنے کا یہاں طریقہ نہیں آ رہا پھر بھی آپ کو فرہنگ تلفظ سے ہو بہو نقل بھیج رہا ہوں ۔رہنمائ کریں۔
پَکّا فت پ ، شد ک۔صف۔پکایا ہوا ، پختہ ، رسیدہ (پھل) تیار( فصل) ،تپایا ہوا (برتن، اینٹ وغیرہ ) ، قابل اعتبار ، باوثوق ( قول، عہد و غیرہ ) مستحکم مضبو ط ( عمارت وغیرہ)
آپنے فرمایا لفظ پکے میں ک پر شد غلط ہے۔
رہنمائ کریں
 
فلسفی

میری ناقص فہم کے مطابق، آپ اسم "پکَے" (فعلن)، کی بات کر رہے ہیں۔ جبکہ مصرعے میں محل فعل "پَکے" (فعو) کا ہے۔
 
Top