راہوں میں تری طُور کے آثار ملے ہیں

الف نظامی

لائبریرین
راہوں میں تری طُور کے آثار ملے ہیں
ذروں کے جگر مطلع انوار ملے ہیں

تاروں میں ترے حسنِ تبسم کی ضیاء‌ ہے
پھولوں کی مہک میں ترے آثار ملے ہیں

معراج کی شب سرحدِ امکاں سے بھی آگے
نقشِ قدمِ احمد مختار ملے ہیں

جو ذات الہی کی تجلی سے نہ جھپکے
ہاں آپ کو وہ دیدہ بیدار ملے ہیں

جو دل کہ تیرے پیار کی لذت سے ہیں محروم
وہ بھی تری رحمت کے خریدار ملے ہیں

جو لوگ ہوئے تیری غلامی سے مشرف
وہ عظمت انسان کا معیار ملے ہیں

سَردار بھی دیکھیں ہیں ، سرِ دار بھی دیکھے
ہر حال میں ساتھی ترے سرشار ملے ہیں

ہے ناز ہمیں اپنے مقدر پہ ، نہ کیوں ہو
سرکار ملے ہیں ، ہمیں سرکار ملے ہیں

جو نعت پیمبر کی حلاوت کے امیں ہیں
اے سرو مجھے وہ لبِ گفتار ملے ہیں

(حکیم سید محمود احمد سروسہارنپوری)​
 

الف نظامی

لائبریرین
راہوں میں تری طُور کے آثار ملے ہیں
ذروں کے جگر مطلع انوار ملے ہیں
تاروں میں ترے حسنِ تبسم کی ضیاء‌ ہے​
پھولوں کی مہک میں ترے آثار ملے ہیں​
معراج کی شب سرحدِ امکاں سے بھی آگے​
نقشِ قدمِ احمد مختار ملے ہیں​
جو ذات الہی کی تجلی سے نہ جھپکے
ہاں آپ کو وہ دیدہ بیدار ملے ہیں​
جو دل کہ تیرے پیار کی لذت سے ہیں محروم
وہ بھی تری رحمت کے خریدار ملے ہیں​
جو لوگ ہوئے تیری غلامی سے مشرف
وہ عظمت انسان کا معیار ملے ہیں​
سَردار بھی دیکھیں ہیں ، سرِ دار بھی دیکھے
ہر حال میں ساتھی ترے سرشار ملے ہیں​
ہے ناز ہمیں اپنے مقدر پہ ، نہ کیوں ہو​
سرکار ملے ہیں ، ہمیں سرکار ملے ہیں
جو نعت پیمبر کی حلاوت کے امیں ہیں
اے سرو مجھے وہ لبِ گفتار ملے ہیں​

(حکیم سید محمود احمد سروسہارنپوری)
 

الف نظامی

لائبریرین
معراج کی شب سرحدِ امکاں سے بھی آگے
نقشِ قدمِ احمد مختار ملے ہیں

جو ذات الہی کی تجلی سے نہ جھپکے
ہاں آپ کو وہ دیدہ بیدار ملے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
ہے ناز ہمیں اپنے مقدر پہ ، نہ کیوں ہو

سرکار ملے ہیں ، ہمیں سرکار ملے ہیں
سرِ لامکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہی وہ چلے نبی
کوئی حد نہ ان کے عروج کی
بلغ العلیٰ بکمالہ

یہی ابتداء یہی انتہا
یہ فروغِ جلوہ حق نما
کہ جہان سارا چمک اٹھا
کشف الدجیٰ بجمالہ
 

سیما علی

لائبریرین
معراج کی شب سرحدِ امکاں سے بھی آگے

نقشِ قدمِ احمد مختار ملے ہیں

مرا دین عنبرؔ وارثی
بخدا ہے عشق محمدی ﷺ
مرا ذکر و فکر ہے بس یہی
صلوا علیہ و آلہ

اے مظہر نور خدا
بلغ العلیٰ بکمالہ
مولا علی مشکل کشا
کشف الدجیٰ بجمالہ

حسنین جان فاطمہ
حسنت جمیع خصالہ
یعنی محمد مصطفیٰ ﷺ
صلوا علیہ و آلہ
 
Top