نظام الدین
محفلین
اجنبی شہر کے اجنبی راستے، میری تنہائی پر مسکراتے رہے
میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے
زخم جب بھی کوئی ذہن و دل پر لگا، زندگی کی طرف ایک دریچہ کھلا
ہم بھی گویا کسی ساز کے تار ہیں، چوٹ کھاتے رہے، گنگناتے رہے
زہر ملتا رہا، زہر پیتے رہے، روز مرتے رہے، روز جیتے رہے
زندگی بھی ہمیں آزماتی رہی اور ہم بھی اسے آزماتے رہے
سخت حالات کے تیز طوفان میں گھر گیا تھا ہمارا جنوں وفا
ہم چراغ تمنا جلاتے رہے، وہ چراغ تمنا بجھاتے رہے
کل کچھ ایسا ہوا، میں بہت تھک گیا، اس لئے سن کے بھی ان سنی کرگیا
کتنی یادوں کے بھٹکے ہوئے کارواں، دل کے زخموں کے در کھٹکھٹاتے رہے
(راہی معصوم رضا)