رباعیات. برائے اصلاح

انیس جان

محفلین
تم اس لیے زنداں میں ہو بند اے انیس
تہذیبِ غرب کو کہتے ہو گند اے انیس
حق بات اٹھاتے ہو بے خوف و خطر
مفسد ہو تمہیں شر ہے پسند اے انیس

،،،،،،،،،،،موم بتی مافیا کی نظر ،،، ،،،،،،، ،،
ہے ان کی نظر میں وہی لڑکی اچھی
تانے ہوئے مردوں میں ہو سینہ چلتی
غیروں کی نظر سے جو بچائے اس کو
پردے کو سمجھتے ہیں وہ دقیانوسی

،،،،،،،،، بہ مدحتِ نسوار ،،، ،،، ،، ،، ،،، ،،،
افیون سے "نسوار" بہت اچھی ہے
یہ دخترِ رز کی بھی انیس امّی ہے
تعریف کروں لوگو میں اس کی کیا کچھ
جنت سے مجھے آئی ہوئی لگتی ہے

،،،،،،،،،،غیروں سے ، ،،، ،،،،،، ،،،،،،
کرتے ہیں بہت کام تمہارے درہم
ہوتا ہے مجھے دیکھتے اب وہ برہم
چھوٹی چھوٹی بات پہ ڈانٹے ہیں مجھے
دیتا ہے کچل سر کو اٹھائیں گر ہم

الف عین
محمد وارث
 
آخری تدوین:

انیس جان

محفلین
ایک اور

پکڑے ہو فرشتے مجھے روزِ محشر
میرا آقا(صل اللہ علیہ وسلم)کہے یہ ان سے، ، بڑھ کر

جانے دو فرشتو اسے چھوڑو کہ یہ
خادم ہے غلام ہے مرا ہے نوکر
دائم
 

الف عین

لائبریرین
مبتدیوں کو رباعیات کہنے سے بچنا چاہیے کہ اس کی چوبیس بحور پر تو با قاعدہ عروض داں ہی ماہر ہو سکتے ہیں ۔ ہم جیسے کام چلاؤ عروضیوں کے بس کی رباعی نہیں
مجھے پہلی رباعی 'اے انیس' میں بحر کا مسئلہ لگ رہا ہے

کرتے ہیں بہت کام تمہارے درہم
دال پر کسرہ ہونا چاہیے اور اس طرح قافیہ گڑبڑا جاتا ہے
نعتیہ میں 'کہ جو' میں کہ دو حرفی بر وزن فع لگ رہا ہے جو غلط ہے
 

انیس جان

محفلین
ٹھیک ہے استاجی
بس ان کی اصلاح ہو جائے آئیندہ کیلیے پرہیز کروں گا میں نے محمد وارث صاحب کو بھی ٹیگ کیا ہے
کہ عروض سائٹ پر انہی کا مضمون"رباعی کے اوزان پر ایک بحث"پڑھ کر رباعی کہنے کا شوق ہوا
 
تم اس لیے زنداں میں ہو بند اے انیس
تہذیبِ غرب کو کہتے ہو گند اے انیس
حق بات اٹھاتے ہو بے خوف و خطر
مفسد ہو تمہیں شر ہے پسند اے انیس
الف عین
محمد وارث
اس کا وزن درست نہیں


،،،،،،،،،،،موم بتی مافیا کی نظر ،،، ،،،،،،، ،،
ہے ان کی نظر میں وہی لڑکی اچھی
تانے ہوئے مردوں میں ہو سینہ چلتی
غیروں کی نظر سے جو بچائے اس کو
پردے کو سمجھتے ہیں وہ دقیانوسیالف عین
محمد وارث
وزن
مفعول مفاعلن مفاعیلن فع
وزن کے اعتبار سے درست ہے
،،،،،،،،، بہ مدحتِ نسوار ،،، ،،، ،، ،، ،،، ،،،
افیون سے "نسوار" بہت اچھی ہے
یہ دخترِ رز کی بھی انیس امّی ہے
تعریف کروں لوگو میں اس کی کیا کچھ
جنت سے مجھے آئی ہوئی لگتی ہےالف عین
محمد وارث
درست وزن کے اعتبار سے

،،،،،،،،،،غیروں سے ، ،،، ،،،،،، ،،،،،،
کرتے ہیں بہت کام تمہارے درہم
ہوتا ہے مجھے دیکھتے اب وہ برہم
چھوٹی چھوٹی بات پہ ڈانٹے ہیں مجھے
دیتا ہے کچل سر کو اٹھائیں گر ہم

الف عین
محمد وارث
درست وزن کے اعتبار سے
 

فاخر

محفلین
ماشاءالله آج ایک نئی ترکیب معلوم ہوئی کہ :’’موم بتی مافیا کی نظر‘‘ ، ’’ارباب ذوق کی نذر‘‘ جیسی ترکیب نہیں ہے ؛بل کہ یہ ترکیب کسی کے نظریہ کے بیان اور وضاحت کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ :in-love::in-love::in-love::in-love:
 
Top