رباعی برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
بزمِ طربِ دہر سے لینا کیا ہے
مکّار و دغا باز نے دینا کیا ہے
جس سمت ہوا چاہے گی لے جائے گی
ہستی کے سفینے کو کھینا کیا ہے
 
الف عین

لائبریرین
بزمِ طربِ دہر سے لینا کیا ہے
مکّار و دغا باز نے دینا کیا ہے
جس سمت ہوا چاہے گی لے جائے گی
ہستی کے سفینے کو کھینا کیا ہے
"نے دینا" پنجابی انداز بیان ہے
محمد وارث رباعی کے ایکسپرٹ ہیں، وہ ذرا آخری مصرعہ دیکھ لیں
ویسے مجھے اس رباعی میں عجز کلام محسوس ہو رہا ہے، کم از کم دوسرا مصرع شاید بدلنے سے کچھ بہتری محسوس ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
"نے دینا" پنجابی انداز بیان ہے
محمد وارث رباعی کے ایکسپرٹ ہیں، وہ ذرا آخری مصرعہ دیکھ لیں
ویسے مجھے اس رباعی میں عجز کلام محسوس ہو رہا ہے، کم از کم دوسرا مصرع شاید بدلنے سے کچھ بہتری محسوس ہو
یاد آوری کے لیے شکریہ اعجاز صاحب۔ جہاں تک چوتھے مصرعے کے وزن کا تعلق ہے تو یہ مصرع رباعی کے وزن میں ہے اور یہ رباعی کا ایک کم استعمال ہونے والا وزن ہے (مفعول مفاعیلن مفعولن فع) ۔
والسلام
 
محمد فائق

محفلین
"نے دینا" پنجابی انداز بیان ہے
محمد وارث رباعی کے ایکسپرٹ ہیں، وہ ذرا آخری مصرعہ دیکھ لیں
ویسے مجھے اس رباعی میں عجز کلام محسوس ہو رہا ہے، کم از کم دوسرا مصرع شاید بدلنے سے کچھ بہتری محسوس ہو
بزمِ طربِ دہر سے لینا کیا ہے
اس کو یہ خبر ہی نہیں "دینا" کیا ہے
جس سمت ہوا چاہے گی لے جائے گی
ہستی کے سفینے کو کھینا کیا ہے
 
Top