رباعی

فرحان عباس

محفلین
السلام علیکم.
‏@الف عین محمد یعقوب آسی محمد اسامہ سرسری
اوزان 1,2,4
مفعول مفاعیل مفاعیل فعل
‏۳.مفعولن مفعولن مفعول فعول

جب نفس پہ تیرے کوئی زنجیر نہیں
انساں کی بھی جو کرتا تو توقیر نہیں
فرحاں کس منہ سے شکوہ کرتا ہے اور
کہتا ہے دعاؤں میں کیوں تاثیر نہیں
 
آخری تدوین:

فرحان عباس

محفلین
سر یہ ن غنہ تو ہمیشہ ہی رہے گا یہ تو کانسٹنٹ ہے کیونکہ میں تخلص کیلئے ہمیشہ ن غنہ والا تخلص ہی استعمال کرتا ہوں.
اگر میں کہیں اعلانیہ والا ن استعمال کروں تو غلط ہوگا.
فرحان عباس فرحاں

ویسے سر اب میں سوچ رہا ہوں یہ تخلص تبدیل ہی کرلو سب کو یہی لگتا ہے کہ میرا تخلص ن والا ہے جبکہ میرا تخلص ہے ہی ں والا.
 

محمد وارث

لائبریرین
پہلے تینوں مصرعوں کے اوزان درست ہیں، چوتھے میں یہ گڑ بڑ ہے کہ کیوں کو یک حرفی سمجھ کر وزن پورا ہوتا ہے، لیکن کیوں کو یک حرفی باندھنا درست نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اب میرے کہنے کو کچھ نہیں۔
لیکن تم اپنے تخلص کو غنہ کرنے پر کیوں بضد ہو؟ یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔
 

فرحان عباس

محفلین
سر فیروزالغات میں شاداں و فرحاں میں ن غنہ ہوسکتا ہے تو میں اپنا تخلص فرحاں کیوں نہیں رکھ سکتا؟ :(
ایک اور بات ہر لغت میں فرحاں ہی لکھا ہوتا ہے کبھی میں نے فرحان نہیں دیکھا.
 
Top