ربا کوئی ساتھ چلا ۔۔۔۔ نا

ربا کوئی ساتھ چلا ۔۔۔۔ نا
ہار گیا میں سب کو پُکار
جو مُجھ کو دُنیا میں لائی
سانس ہوئ وہ اب بےکار

ربا کوئی ساتھ چلا۔۔۔۔ نا
ہار گیا میں سب کو پُکار

نہ کوئی باجا، نہ ہی باراتی
نہ کوئی گھوڑا نہ ہی ہاتھی
قدم سےقدم ملاتے تھے جو
پیچھےرہ گئے سارے ساتھی

چلی ہے ہمراہ شورمچاتی
میری کرنی کی جھنکار
رباکوئی ساتھ چلا۔۔۔۔ نا
ہار گیا میں سب کوپُکار

جس مِٹی پہ چلتا پھرتاتھا
اُس مِٹی میں خاک ہواہوں
زمیں جو تھی میرا مُقدر
آج میں اُس کا بھاگ ہواہوں

سورج کےسنگ جینے والا
اندھیاروں میں لگا ہےپار
رباکوئی ساتھ چلا۔۔۔۔ نا
ہار گیا میں سب کو پُکار

آنا میراتری مرضی تھی
جانا میرا تری رضا ہے
جاں تھی میری،اور میں تیرا
مُجھ کو پھر کیادیا اُدھار؟

رباکوئی ساتھ چلا۔۔۔۔نا
ہار گیا میں سب کوپُکار

ندیم جاویدعُثمانی
 
Top