امین شارق
محفلین
الف عین سر
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن فع
رب نے بنائی نادِر رُوح
جب وُہ چاہے حاضِر رُوح
کب تک جِسم میں قید رہے
اُڑ جائے گی آخِر رُوح
آج ہی کرلو اچھے کام
لوٹ نہ آئے گی پِھر رُوح
خُلد میں جائیں گے مُسلم
جلتی رہے گی کافِر رُوح
خُلد میں جائے گی لوگو!
جس کی ہوگی طاہِر رُوح
راہِ حق میں جان جو دے
اُس پر ہوگی فاخِر رُوح
تُم سےباتیں کرنی ہیں
آج تُو ہوجا ظاہِر رُوح
جِسم کو صبر کی دولت دے
مولیٰ کردے شاکِر رُوح
جا سکتی ہے عرش پہ بھی
ہے اس کام میں قادِر رُوح
آنکھیں دیکھ نہ پائیں جو
دیکھتی ہے وہ ناظِر رُوح
کِتنے صدمے جھیلتی ہے
جِسم تُمہاری خاطِر رُوح
برزخ ہے اگلی منزِل
رب ہو حامی و ناصِر رُوح
رکھتی ہے دِل کو بے چین
شارؔق میری شاعِر رُوح
جب وُہ چاہے حاضِر رُوح
کب تک جِسم میں قید رہے
اُڑ جائے گی آخِر رُوح
آج ہی کرلو اچھے کام
لوٹ نہ آئے گی پِھر رُوح
خُلد میں جائیں گے مُسلم
جلتی رہے گی کافِر رُوح
خُلد میں جائے گی لوگو!
جس کی ہوگی طاہِر رُوح
راہِ حق میں جان جو دے
اُس پر ہوگی فاخِر رُوح
تُم سےباتیں کرنی ہیں
آج تُو ہوجا ظاہِر رُوح
جِسم کو صبر کی دولت دے
مولیٰ کردے شاکِر رُوح
جا سکتی ہے عرش پہ بھی
ہے اس کام میں قادِر رُوح
آنکھیں دیکھ نہ پائیں جو
دیکھتی ہے وہ ناظِر رُوح
کِتنے صدمے جھیلتی ہے
جِسم تُمہاری خاطِر رُوح
برزخ ہے اگلی منزِل
رب ہو حامی و ناصِر رُوح
رکھتی ہے دِل کو بے چین
شارؔق میری شاعِر رُوح