رجسٹریشن کے وقت اردو میں نام استعمال کرنے میں مسائل

نبیل

تکنیکی معاون
رجسٹریشن کے وقت اردو میں نام استع

عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اکثر لوگ اپنا نام اردو حروف تہجی میں استعمال کرکے فورم پر دجسٹر کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ خوش آئند ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے کہ وہ صحیح طور پر اپنا نام درج نہیں کر پا رہے اور اس کے آخری کچھ حروف کھائے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ phpBB کی ڈیٹابیس میں سیٹ کی گئی فیلڈ کی لمبائی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد از جلد اس سقم کو دور کر دوں۔ اس وقت تک آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ رجسٹر ہوتے ہوئے ممکن حد تک کم حروف والے نام سے رجسٹر ہوں۔
 
Top