انتہا
محفلین
ایک رائے کئی دنوں سے ذہن میں یہ آ رہی ہے کہ کچھ احباب جو اردو محفل کا حصہ تھے اور اب دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ان کے اوتار میں ان کا اسٹیٹس ابھی بھی ویسے ہی لکھا چلا آ رہا ہے، مثلاً نایاب بھائی مرحوم کے ساتھ لائبریرین، محمد یعقوب آسی مرحوم کے ساتھ محفلین، اسی طرح دیگر مرحومین کا اسٹیٹس ویسے ہی چلا آ رہا ہے۔ اگر مناسب سمجھا جائے تو ان کے دھاگے اور منصب کو تو برقرار رکھا جائے، لیکن ان کے ناموں کے ساتھ مرحوم یا مرحومہ کا لاحقہ لگا دیا جائے۔ یا اور کوئی مناسب صورت جو منتظمین بہتر سمجھیں اختیار کی جائے۔