عبدالحسیب
محفلین
رِدائے غم خموشی کا کفن پہنے ہوئے ہے
کوئی تیرا کوئی میرا بدن پہنے ہوئے ہے
اکیلی اور اندھیری رات اور یہ دل اور یادیں
یہ جنگل جگنوں کا پیرہن پہنےہوئے ہے
رہا ہو بھی چکے ہم تو کب کہ مگر دل
یہ وہشی اب بھی زنجیرِکُہن پہنے ہوئے ہے
کہاں کا دستِ تیشا، کہاں کا دستِ شیریں
کہ پرویزی لبادہ کوہکن پہنے ہوئے ہے
سُنا ہے ایک ایسا طائفہ ہے دوستوں میں
جو دیوانہ نہیں دیوانہ پن پہنے ہوئے ہے
فراز اب حالِ دل کس سے کہیں شہر میں تو
جسے دیکھو کلاہِ بانکپن پہنے ہوئے ہے
-احمد فراز