تعارف رسمی تعارف

طلحہ شہادت

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ ۔۔۔
تمام اراکینِ محفل کی خدمت میں آداب۔
طالبِ علم تو طِب کا ہوں لیکن اردو ادب کے ساتھ شغف مجھے وراثت میں ملا ہے۔
والدین کے ادبی ذوق کے باعث مجھ میں بھی ادب کی خدمت کرنے کا جذبہ پروان چڑھا ہے، ایک نو آموز شاعر ہوں اور تحریر کے ساتھ ساتھ تقریر کا بھی شوقین ہوں۔
ایک طالبِ علم کی حیثیت سے یہاں حاضر ہوا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ اچھے انداز میں مجھے خوش آمدید کہا جائے گا۔
آپ سب کی خدمت میں پیش ہے۔۔۔۔
سلیقے سے ہوائوں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
والسلام۔
 

طلحہ شہادت

محفلین
جزاک اللہ خیر ۔۔۔
وقت کے ساتھ ساتھ اسے استعمال کرنا سیکھ جاؤں گا۔
بقولِ شاعر۔۔۔
چلیں تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ ۔۔۔ :)
 

bilal260

محفلین
بڑی زبردست شاعری ہے جناب کی@طلحہ شہادت
آپ کو اردو فورم خاندان (فیملی) میں تہہ دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔اب آپ ہمارے اس خاندان کا حصہ ہو۔
آپ ہمارے گھر میں آئے ہم سب کو خوشی ہوئی۔اہلاوسہلا مرحبا۔
 

تابش کفیلی

محفلین
سلیقے سے ہوائوں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

کیا یہ شعر جناب کا ہے اور اگر نہیں تو کیا شاعر کا نام بتا سکتے ہیں؟؟
 
Top