رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت

Wasiq Khan

محفلین
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( وفات کے وقت ) تین باتوں کی وصیت کی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " مشرکوں کو جزیرۃ العرب ( یعنی مکہ اور مدینہ سے باہر نکال دینا اور قاصدوں اور ایلچیوں کے ساتھ وہی سلوک کرنا جو میں کیا کرتا تھا ( یعنی وہ جب تک تمہارے پاس رہیں ان کی دیکھ بھال کرنا اور انہیں انکی ضروریات زندگی مہیّا کرنا ) " ۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے تیسری بات سے خاموشی اختیار کی، یا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تیسری بات کو میں بھول گیا ہوں ۔ " (بخاری ومسلم ) مشکوۃ شریف:جلد سوم:حدیث نمبر 1144
 
Top