الف نظامی
لائبریرین
رسول اللہ ﷺ کی ہم کو شفاعت کا وسیلہ ہے
شفاعت کا وسیلہ اور رحمت کا وسیلہ ہے
عجب ذاتِ مکرم ہے کہ ہر اعلی اور ادنیٰ کو
جنابِ شافعِ روزِ قیامت ﷺ کا وسیلہ ہے
بچو گے مومنو تم گرمئی خورشید محشر سے
لوائے حمد کے ظلِ رسالت کا وسیلہ ہے
بہ شکلِ عندلیبِ زار میں دن رات کہتا ہوں
کہ مجھ کو اُس گلِ باغِ رسالت کا وسیلہ ہے
جنابِ رحمتِ عالمﷺ شفیع امتِ مجرم
ہمارے واسطے کافی شفاعت کا وسیلہ ہے
(مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی )
شفاعت کا وسیلہ اور رحمت کا وسیلہ ہے
عجب ذاتِ مکرم ہے کہ ہر اعلی اور ادنیٰ کو
جنابِ شافعِ روزِ قیامت ﷺ کا وسیلہ ہے
بچو گے مومنو تم گرمئی خورشید محشر سے
لوائے حمد کے ظلِ رسالت کا وسیلہ ہے
بہ شکلِ عندلیبِ زار میں دن رات کہتا ہوں
کہ مجھ کو اُس گلِ باغِ رسالت کا وسیلہ ہے
جنابِ رحمتِ عالمﷺ شفیع امتِ مجرم
ہمارے واسطے کافی شفاعت کا وسیلہ ہے
(مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی )