الف نظامی
لائبریرین
رضا و محسن کا تو ہے نائب ، حفیظ تائب
ہے مستند تیرا قولِ صائب ، حفیظ تائب
ترے دلائل کے ہیں مصادر کتاب و سیرت
تیرا مخالف رہے گا خائب ، حفیظ تائب
میں جب بھی کرتا ہوں استغاثہ تری زباں میں
تو ٹلتے جاتے ہیں سب مصائب ، حفیظ تائب
وہ کیسا منظر تھا اے ستونِ ابولبابہ
تیرے قریں جب ہوا تھا تائب ، حفیظ تائب
زمانے بھر کے ثنا نگاروں کو ، شاعروں کو
دکھائے تو نے کئی عجائب ، حفیظ تائب
سجھائی راہیں نئی تری پیشوائیوں نے
ہوئے بہم نعت کے رغائب ، حفیظ تائب
شعورِ آدابِ نعت گوئی ترا حوالہ
ترے اسالیب ہیں غرائب ، حفیظ تائب
تیری ولا کے نقوش اب بھی جھلک رہے ہیں
نظر سے تو ہے اگرچہ غائب ، حفیظ تائب
نہیں ہے واقف حدیثِ توبہ کی خاصیت سے
جو ڈھونڈتا ہے ترے معائب ، حفیظ تائب
کمالِ فن کا بقولِ شہزاد آئینہ ہیں
ترے محاسن ہو یا نجائب ، حفیظ تائب
(شہزاد مجددی)
ہے مستند تیرا قولِ صائب ، حفیظ تائب
ترے دلائل کے ہیں مصادر کتاب و سیرت
تیرا مخالف رہے گا خائب ، حفیظ تائب
میں جب بھی کرتا ہوں استغاثہ تری زباں میں
تو ٹلتے جاتے ہیں سب مصائب ، حفیظ تائب
وہ کیسا منظر تھا اے ستونِ ابولبابہ
تیرے قریں جب ہوا تھا تائب ، حفیظ تائب
زمانے بھر کے ثنا نگاروں کو ، شاعروں کو
دکھائے تو نے کئی عجائب ، حفیظ تائب
سجھائی راہیں نئی تری پیشوائیوں نے
ہوئے بہم نعت کے رغائب ، حفیظ تائب
شعورِ آدابِ نعت گوئی ترا حوالہ
ترے اسالیب ہیں غرائب ، حفیظ تائب
تیری ولا کے نقوش اب بھی جھلک رہے ہیں
نظر سے تو ہے اگرچہ غائب ، حفیظ تائب
نہیں ہے واقف حدیثِ توبہ کی خاصیت سے
جو ڈھونڈتا ہے ترے معائب ، حفیظ تائب
کمالِ فن کا بقولِ شہزاد آئینہ ہیں
ترے محاسن ہو یا نجائب ، حفیظ تائب
(شہزاد مجددی)
آخری تدوین: