رضی ترمذی انتقال کرگئے

عاطف بٹ

محفلین
معروف شاعر اور براڈکاسٹر سید رضی ترمذی جمعہ کی شب 86 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!
وہ ستمبر 1926ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے گریجوایشن کرنے کے بعد وہ دسمبر 1949ء میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور 1985ء میں ڈپٹی کنٹرولر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔
ان کی شاعری کا مجموعہ ’یادوں کا موسم‘ کے عنوان سے منظرِ عام پر آیا جبکہ ان کے لکھے ہوئے ڈرامے ’مثال کے طور پر‘ کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہوئے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی ان کو اپنے جوا رحمت میں جگہ دے۔آمین​
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

کیا ہی اچھے شاعر تھے سید رضی ترمذی

پارہ پارہ ہوا پیراہنِ جاں
پھر مجھے چھوڑ گئے چارہ گراں

وقت کے سوگ میں لمحوں کا جلوس
جیسے اک قافلہٴ نوحہ گراں

کوئی آہٹ نہ اشارہ نہ سراب
کیسا ویراں ہے یہ دشتِ امکاں

اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
 
Top