رقص ابرو

نبیل

تکنیکی معاون
سارہ ہیلن کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنی بھنووں کو موسیقی کی تان پر نچا سکتی ہیں۔ کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ کے ایک اشتہار میں دو بچوں نے موسیقی کے ساتھ آئی برو ڈانس دکھایا جو کہ ایک کیمرہ ٹرک تھا۔ سارہ ہیلن نے اسی موسیقی پر اصل آئی برو ڈانس کا مظاہرہ کیا جو کہ وائرل ہو گیا۔

اصل اشتہار کی ویڈیو ذیل میں ہے۔

اس کے بعد سے آئی برو ڈانس کی لاتعداد نقل سامنے آ چکی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارے ہاں کی شاعری میں اسے "غمزہ" کہا جاتا ہے اور شُتر غمزے تو مشہور ہے ہی۔ بھارت ناٹیم یعنی جنوبی ہندوستانی کلاسیکی رقص میں بھی ابرو کے اشاروں کا خاص استعمال ہوتا ہے :)
 
ابو ہاشم

محفلین
ہمارے ہاں کی شاعری میں اسے "غمزہ" کہا جاتا ہے اور شُتر غمزے تو مشہور ہے ہی۔ بھارت ناٹیم یعنی جنوبی ہندوستانی کلاسیکی رقص میں بھی ابرو کے اشاروں کا خاص استعمال ہوتا ہے :)
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے۔
ان تینوں لفظوں کا فرق بتا دیجیے
 
محمد وارث

لائبریرین
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے۔
ان تینوں لفظوں کا فرق بتا دیجیے
تینوں قریب قریب ملتے جلتے معنی رکھتے ہیں، زورِ بیان کے لیے خوب ہیں کہ جب محبوب کی ادائیں بہت سی ہیں تو ان کو بیان کرنے کے انداز بھی بہت سے ہیں۔ :)

فرہنگِ آصفیہ سے:
عِشوَہ ۔ (ع)، اسم مذکر: ناز، فریب، حرکتِ دلفریب، غمزہ، ناز و ادا، ادائے معشوق، کرشمہ، نخرہ۔
غَمزَہ۔ (ع)، اسم مذکر: معشوق کا آنکھ یا بھوں سے اشارہ کرنا، آنکھ مارنا، رمز، عشوہ، چشمک یا کرشمہ
ادا۔ (4، فارسی): آن، انداز، معشوقانہ حرکت، وضع، ناز و نخرہ، رمز و اشارہ
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ۔
اور یہ 'شتر غمزہ' کیا ہوتا ہے ؟
شتر غمزے کی بھی فرہنگ آصفیہ سے تفصیل

شتر غمزہ۔ (ف)، اسم مذکر: دھوکا، مکر، فریب، چلتر فطرت، چالاکی، فند، کید، چھل، جُل، شرارت۔
(2۔ ا)، نازِ بیجا، ناموزوں نخرہ۔ چونکہ غمزہ آنکھ بھوں کے اُس اشارے کو کہتے ہیں جو انداز اور ناز کے ساتھ ہو۔ جس حالت میں اونٹ خود قد کی ناموزونی اور بد ہیتی میں بدنام ہے تو اُس کا نخرہ کیا خاک ہوگا۔
 
فاخر رضا

خدا سلامت رکھے آپ کو. بار بار پڑھا اور دل سے آپ کے لئے دعا نکلی
میرے ایک اردو کے ٹیچر تھے وہ پڑھاتے ہوئے اتنے مست ہوجاتے تھے کہ disbalance ہو جاتے تھے، خاص طور پر شعر کی تشریح کرتے وقت. اسے کیا کہتے ہیں
 
لڑکھڑا جانا، توازن برقرار نہ رکھنا وغیرہ! :)
 
ابو ہاشم

محفلین
یہ سادہ الفاظ ہیں جو اس کیفیت کا احاطہ نہیں کرتے۔ کوئی عربی/ فارسی کا لفظ بتائیے جیسے بےخودی، جذب و کیف وغیرہ
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ سادہ الفاظ ہیں جو اس کیفیت کا احاطہ نہیں کرتے۔ کوئی عربی/ فارسی کا لفظ بتائیے جیسے بےخودی، جذب و کیف وغیرہ
میں نے لفظ کا مطلب لکھا تھا، کیفیت کو بیان کرنا مشکل ہے، آپ نے خود ہی جذب و کیف و مستی و وجدان وغیرہ لکھ دیئے۔

مرزا غالب نے اسے شاید "گُل افشانیِ گفتار" کہا ہے!
 
Top