جاسم محمد
محفلین
رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا
ویب ڈیسک اتوار 5 مئ 2019
پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا مہینہ 29 ایام کا ہوگا، رویت ہلال ریسرچ کونسل فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔
ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں کمیٹیوں کے فاضل اراکین اور اکابر علماء کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔