رمضان المبارک کے چار اعمال

سید عمران

محفلین
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادِ مبارک کی رُو سے رمضان میں چار اعمال کثرت سے کرنے چاہئیں:

۱)کلمہ طیبہ لا الٰہ الّا اللہ کا وِرد

۲) استغفار کی کثرت۔۔۔

استغفار کے کئی صیغے ہیں ، ان میں سے جس پر چاہیں عمل کریں:

ا) اَسْتَغْفِرُ اللہ

ب) اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ

ج) اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِی لَا اِلٰہَ اِلّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ

د) رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ

۳،۴) دوزخ سے پناہ اور جنت کی طلب۔۔۔

یہ دعا بھی مختلف طریقوں سے مانگی جاسکتی ہے۔ حدیث پاک میں مذکور مختلف صیغوں میں سے تین درج ہیں، ان میں سے جو چاہے پڑھیں:

ا) اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَ مَا قَرَّبَ اِلَیْھَا وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ وَ مَا قَرَّبَ اِلَیْھَا

اے اللہ میں جنت اور جو (اعمال )اس سے قریب کردیں وہ سب مانگتا ہوں، اور آگ (یعنی جہنم)سے اور وہ (اعمال) جو اس سے قریب کردیں ان سب سے پناہ مانگتا ہوں۔

ب) اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَ الْجَنَّۃَ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ سَخَطِکَ وَ النَّار

اے اللہ میں آپ کی رضا اور جنت مانگتا ہوں ، اور آپ کی ناراضگی سے اور جہنم سے پناہ مانگتا ہوں۔

ج) اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ ْجَنَّۃَ الْفِرْدَوْسِ وَ النَّجَاۃَ مِنَ النَّار

اے اللہ میں آپ سے جنت الفردوس مانگتا ہوں اور جہنم سے نجات مانگتا ہوں۔
 

سیما علی

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا کثیرا!
اللہ پاک آپ پر اور آپ سے وابستہ ہر فرد پر اپنا کرمِ خاص فرمائے آمین
اور آپکو اپنی امان میں رکھے آمین
 
Top