رمضان جا رہا ہے

رمضان جا رہا ہے !

اٹه جائو اٹهنے والو ...! رمضان جا رہا ہے
نیکی کوئی کمالو ....! رمضان جارہاہے

رمضان کی عبادت ستر گناہےبڑه کر
معبود کو منالو .....! رمضان جا رہا ہے.

اس ماہ میں خدا کی رحمت برس رہی ہے
اسے قیمتی بنالو ..! رمضان جارہاہے

یہ بوجه معصیت کا تم پر بہت ہے بهاری
اس بوجه کو بٹالو ..! رمضان جا رہا ہے

قرآن کی تلاوت ہردم رہے وظیفہ
عادت یہ تم بنالو ...! رمضان جارہاہے

گر عشق ہے نبی سے تو ذکر بهی نبی کا
ہونٹوں پہ تم سجا لو …! رمضان جا رہا ہے

ہے چارسو مصیبت اور مشکلوں نے گهیرا
بگڑی ہے جو بنالو..! رمضان جا رہا ہے .

تهوڑی سی بهوک سہہ کر تهوڑا قیام کرکے
بدلے میں تم خدا لو …! رمضان جارہا ہے

دیکهو تمهارا خالق روٹها ہوا ہے تم سے
اللہ کو منا لو .....! رمضان جا رہا ہے

دنیا کی جو محبت دل میں بسی ہوئی ہے
دل سے اسے نکالو… ! رمضان جا رہا ہے

شاعر حسیب تم کو کہتے ہیں لوگ یونہی
دل میں نہ کبر پالو …! رمضان جا رہا ہے.

حسیب احمد حسیب

 
Top