مبارکباد رمضان مبارک ۔

شمشاد

لائبریرین
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو عبد الرحمن بھائی۔

کہیے مدینہ شریف پہنچ گئے کہ ابھی یہیں ہیں؟
 
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو عبد الرحمن بھائی۔

کہیے مدینہ شریف پہنچ گئے کہ ابھی یہیں ہیں؟

بہت شکریہ شمشاد بھائی،!!!!

بس کچھ اللٌہ کی مرضی ھے، تبادلہ فی الوقت رک گیا ھے، لیکن میں ابھی کچھ دنوں پہلے ھی فیملی کے ساتھ عمرہ اور زیارت کی سعادت حاصل کرکے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا کر واپس آچکا ھوں،!!!!
دلی خواھش تو بہت ھے کہ اب اس عمر کتے آخری حصہ میں اپنی تمام باقی کی زندگی دیار نبی (ص) میں ھی گزر جائے، اور موت بھی آئے تو روضہ اقدس (ص)‌‌ کی چوکھٹ پر آئے،!!!! آمین،!!!!!

میرے حق میں دعائیں کیجئے گا،!!!!!!


دیار نبی (ص) پھر دیار (ص) نبی ھے،
میں چپکے سے جاکر باب حرم چوم لوں گا،!!!!!
 
الحمد اللہ!۔۔۔۔۔تمام اُمت مسلمہ کو ایک بار پھر رمضان المبارک کی روح پرور ساعتوں سے مستفید ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ اس نعمت خداوندی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو اس ماہ ِ مبارک کی نعمتوں، برکتوں اور ساعتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان اور تمام عالم ِ اسلام کو رمضان المبارک کے صدقے ترقی و کامرانی اور امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین!


ramadan-mubarak.gif
 

ماوراء

محفلین
ہمارے ہاں تو اس بار سب کے مشترکہ فیصلے سے یکم ستمبر کو ہی پہلا روزہ ہوا۔ مسجد سے فون کر کے پوچھا تو جواب ملا کہ اس بار پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ ایک فیصلہ ہو چکا ہے۔ :grin:

میری طرف سے بھی سب کو ماہِ رمضان مبارک ہو۔
 
Top