رمضان کی تیاریاں!

arifkarim

معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہِ رمضان کے لیے تیاریاں:
150618080853_prayer_cap_stall_islamabad_976x549_reuters.jpg

150618081019_prayer_cap_stall_islamabad_976x549_ap_nocredit.jpg

150618081209_ramadan_preparation_976x549_epa_nocredit.jpg

150618081315_ramadan_preparation_976x549_epa.jpg

150618081435_ramadan_preparation_976x549_epa.jpg

150618081613_ramadan_preparation_976x549_epa.jpg

150618081728_ramadan_preparation_976x549_ap.jpg

150618081906_ramadan_preparation_976x549_epa.jpg

150618082039_ramadan_preparation_976x549_epa.jpg

ماخذ
حسان خان لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری ایچ اے خان رانا عباس اعوان
 
سب کو میری طرف سے رمضان المبارک 1436 ہجری کی بہت بہت مبارک ہو۔ ہم نے تو تیاری کے طور پر دعا مانگی کہ یااللہ اس رمضان میں ہماری مدد فرما۔
 

رانا

محفلین
سب محفلین کو میری طرف سے بھی رمضان بہت بہت مبارک۔
اوپر ایک تصویر میں پھینیاں دیکھ کر منہ میں پانی آگیا۔ بچپن میں مجھے ہمیشہ اس بات پر حیرت ہوتی تھی کہ رمضان کے علاوہ پھینیاں کیوں نہیں ملتیں۔ اور مزے کی بات یہ حیرت اب تک برقرار ہے۔:)
 

حمیر یوسف

محفلین
رمضان کے ساتھ دو چیزیں تو لازم و مطلوب ہیں

اول کھانا پینا (شائد کچھ لوگ روزے رکھتے ہی کھانے پینے کے لئے ہوں)
دوئم مہنگائی
(اور شائد کچھ لوگوں کے لئے رمضان سے بڑھ کے اندھادھند کمائی کا کوئی اور مہینہ نہ ہو)

ہمارے ملک میں رمضان سے منسوب کوئی تیسری چیز بالکل نہیں ہے، کوئی عبادات کو نہ گنوائے یہاں، کیونکہ اتنی عبادات کے بعد بھی ان دونوں مذکورہ بالا چیزوں میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہورہی ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
کھجلا پھنیاں :( پہلے بڑی مشکل سے ستو ملے ہیں ایک سردار کی دوکان سے اب ان کو کہاں تلاش کروں
تصاویرسب لاجواب - گمان ہوا حسان کا دھاگہ ہے :)
 

خرم انصاری

محفلین
سب کو میری طرف سے رمضان المبارک 1436 ہجری کی بہت بہت مبارک ہو۔ ہم نے تو تیاری کے طور پر دعا مانگی کہ یااللہ اس رمضان میں ہماری مدد فرما۔
واقعی یہ روزے بہت پرآزمائش ہے، ہمارے منہ میں تو ابھی سے چھالے پڑے ہوئے ہیں لیکن ان شاء اللہ عزوجل روزہ ترک نہ کریں گے۔ دعا کی التجاء
اوپر ایک تصویر میں پھینیاں دیکھ کر منہ میں پانی آگیا۔ بچپن میں مجھے ہمیشہ اس بات پر حیرت ہوتی تھی کہ رمضان کے علاوہ پھینیاں کیوں نہیں ملتیں۔ اور مزے کی بات یہ حیرت اب تک برقرار ہے۔:)
ہمارے ہاں تو علاوہ رمضان بھی پھینیاں عام دستیاب ہوتی ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ رمضان المبارک تا ذوالحجۃ الحرام بہت کثرت ہو جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top