رمیضہ، منال اور ثوبان کا اسکول میں پہلا دن

السلام علیکم،
بس جناب اس بار تو بیگم صاحبہ ہتھیار بند ہو کر ڈٹ گئیں کہ نہیں کھیلنا ٹیوشن ٹیوشن اور، یہ تبادلے وبادلے کا گیم بھی نہیں چلے گا اب، ہر حال میں بچوں کو اسکول داخل کروانا ہے۔ بس داخل کروا دیا پھر۔ صبح صبح اٹھا دیا پھر کہ اٹھیں بچے اسکول جا رہے ہیں الوداع کریں۔ تو سوچا کیوں نا اس محفوظ لمحے کو آپ سب سے بھی شئیر کرلوں۔

R65az6lan5-AjzwYHlpZrkK4lIQlci4VBDDorV-j3cU
 

عسکری

معطل
ماشااللہ ۔ پر ابھی تک سکول کیوں نہین جا رہے تھے یہ تو ماشاللہ بہت بڑے ہو چکے ہیں ان کو کے تو 2-3 سلا سے سکول میں ہونا چاہیے تھا :(
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاءاللہ!
اللہ رب العزت ان معصوموں کے ننھے ننھے ذہنوں کو علم کے لیے کھول دے،
اور حصول علم کا مجاہدہ ان کے لیے آسان بنا دے۔ آمین
 

سید زبیر

محفلین
یار @امجدمیانداد ، میرے پاس تصویر نہیں کھل رہی نہ جانے کیوں ؟ اللہ کریم تینوں بچوں کو نیک نصیب کرے (آمین)
 
ماشااللہ ۔ پر ابھی تک سکول کیوں نہین جا رہے تھے یہ تو ماشاللہ بہت بڑے ہو چکے ہیں ان کو کے تو 2-3 سلا سے سکول میں ہونا چاہیے تھا :(
بس پچھلے سال جب یہ کراچی سے آئے تو کلاسز آل ریڈی چل رہی تھیں تو ان کو ٹیوشن لگا دی تھی، دوسرے میں بچوں کو پانچ سال سے کم عمری میں اسکول بھیجنے کے حق میں بھی نہیں تھا کہ اسکول ماں باپ سے دوری اور خوف کی علامت نہ بن جائے بجائے لگن کے۔ ٹیوشن کی وجہ سے بچوں کی اچھی تیاری تھی اس لیے ٹیسٹ لیے گئے بچوں کے تو اچھے رزلٹس کی وجہ سے رمیضہ کو ایک کلاس سینئر کیا گیا اور چھوٹے دونوں کو پلے گروپ اور پریپ میں ایڈمٹ کیا گیا۔
 
شکریہ ملائکہ :)
بہت شکریہ زین
السلام علیکم
ماشاءاللہ!
اللہ رب العزت ان معصوموں کے ننھے ننھے ذہنوں کو علم کے لیے کھول دے،
اور حصول علم کا مجاہدہ ان کے لیے آسان بنا دے۔ آمین
فارقلیط صاحب بہت بہت شکریہ آپ کی دعاؤں کا، آمین ثم آمین۔

اسد صاحب بہت شکریہ۔
ماشاءاللہ
اللہ پاک ان بچوں کے نصیب اچھے کرے۔ آمین
بہت شکریہ فہیم آمین۔
 
Top