رنگوں سے بھرپور کراچی

جنید اختر

محفلین
5563742275d57.png

ایم ٹی خان روڈ پر مزدور دیوار سے پینٹ ہٹا رہا ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر موجود دیواروں پر نفرت انگیز نعرے اور جملے اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن جو دیکھنے کو نہیں ملتا وہ ہے خوبصورت پینٹنگز کا نظارہ ہے۔

حال ہی میں کراچی کی ایم ٹی خان روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر طالبعلموں کے ایک گروپ نے دیواروں سے نفرت انگیز جملے مٹا کر خوبصورت پینٹنگز بنا ڈالی جنہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہ سکتا کہ یہ خوبصورت نہیں ہیں۔

انڈس ویلی اسکول کی طالب علم ویرا رستم جی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی دیواروں کو آلودگی سے پاک کیا جائے اور انہیں خوبصورتی سے سجایا جائے۔

ویرا کا مزید کہنا تھا کہ آدھی سے زیادہ دیواریں کچرے اور گندگی سے بھری رہتی ہیں اور باقی سیاسی یا مذہبی اشتہارات میں ڈوب جاتی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم کراچی کو ایک نئی زندگی دیں اور ان دیواروں کو رنگیں۔

5562cff10132c.jpg

فنکار اپنے آرٹ ورک کے ساتھ موجود ہیں
5562cfc7acebf.jpg

ایک طالب علم ایم ٹی خان روڈ پر دیوار پینٹ کر رہا ہے
5562cfc82f04e.jpg

کراچی کے مشہور ٹرک فنکار ایم ٹی خان روڈ پر دیوار پینٹ کر رہے ہیں
5562cfd1bd8a8.jpg

پینٹ کی ہوئی دیوار
5562d225dbaa2.jpg

پینٹ کی ہوئی دیوار
5562dc6533a38.jpg

ایم ٹی خان روڈ پر پینٹ ہوئی وی دیوار
5562cff7d6185.png

فنکار پینٹنگ کر رہا ہے
آئی ایم کراچی نامی مہم کے تحت انڈس ویلی اسکول کی فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عدیلہ سلیمان اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہی ہیں۔

عدیلہ کا کہنا تھا کہ منورعلی سید سٹینسل آرٹ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ 15 فنکار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک حسن اسکوائر، سوک سینٹر، صدر، شاہراہ قائدین، ایم ٹی خان روڈ، ائیر پورٹ پر اسٹینسل آرٹ کیا جاچکا ہے۔

اس پروجیکٹ میں صرف یونیورسٹی کے ہی بہیں بلکہ اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

بچوں سے تبدیلی نامی پروجیکٹ پر یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچے بھی کام کر رہے ہیں اور ایم ٹی خان روڈ کو رنگنے کے کام میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

اب تک 1000 کے قریب دیواروں پر پینٹ کیا جاچکا ہے اور کسی بھی دیوار کو دوبارہ خراب کرنے کی کوشش نہیں کی گئی کیوں کہ پینٹ ہونے والی دیوار پر دوبارہ پینٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

5562cfec561e1.jpg

شیخ محمد ذاکر اپنی پینٹ کی ہوئی دیوار کے سامنے کھڑے ہیں
5562cffba8504.jpg

عدیلا سلیمان اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں
5562cfde086ab.png

ایم اے جناح روڈ کی دیوار پر سٹینسل آرٹ ورک کیا گیا ہے
55630c7458b6c.jpg

سندھ مدرسہ تل اسلام میں مشعل خان کے آرٹ ورک کا منظر — فوٹو بشکریہ مشعل خان
5562cfe9a2081.png

ایم ٹی خان روڈ کا منظر
5562cfc906309.jpg

فنکاروں کی جانب سے پینٹ کی ہوئی روڈ کا منظر
5562cfc95eb8f.jpg

پینٹ کی ہوئی دیوار
5562da5c9b6ce.jpg

فنکار دیوار پر پینٹ کر رہا ہے
5562cfe2ade0b.png

پیچیدہ ڈیزائن کا کام.
5562cfc56847e.jpg

انڈس ویلی اسکول کے طلبہ ایم ٹی خان روڈ کی دیوار پینٹ کر رہے ہیں
5562cff1ed803.png

پینٹ کرنے کے بعد طلبہ دیوار کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
5562cff4a9eac.png

ایم ٹی خان روڈ پر پینٹ دیوار کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار

ماخذ
http://www.dawnnews.tv/news/1021616/
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ۔

دیواروں پر کچھ کام دیکھ کر ہمیں بھی بہت خوشی ہوئی ہے۔ اب یہ کام دیکھا تو دل باغ باغ ہو گیا۔

اللہ کرے کہ دیواروں پر یہ رونق برقرار رہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے شہر میں ذوقِ لطیف رکھنے والے قلیل ترین اقلیت میں ہیں۔ سو شہر کو صاف اور خوش کن رکھنے کا فریضہ یہ بے چارے چار چھ نفوس کب تک اُٹھا سکیں گے۔ ورنہ زیادہ تر لوگ تو شہر کو گندہ اور کراہیت آمیز بنانے کی کوشش میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

وزیرِ بلدیات کے حوالے سے سنا تھا کہ حکومت نے وال چاکنگ کو جرم قرار دے دیا ہے۔ اگر اس پر کچھ عملی کام ہو سکے تو کم از کم عامل کامل بنگالی بابا اور سنیاسی حکیموں کے بد شکل و بد اطوار اشتہارات دیکھنے سے جان چھوٹ سکتی ہے۔

تاہم حکومت سے اُمید لگانا چکور کے چاند تک پہنچنے کی اُمید لگانے کے مترادف ہی ہے۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
زبردست۔ بہت ہی اعلیٰ اور بہترین کام کیا ہے۔ اگر گورنمنٹ بھی ان کا ساتھ دے تو کیا ہی خوب ہوگا۔
 
Top