رن مرید

عاطف بٹ

محفلین
بیوی: شکر ہے آپ صحیح سلامت گھر آگئے؟
شوہر: کیوں؟ کیا ہوا؟
بیوی: باہر گلی میں بہت شور تھا۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ کوئی رن مرید گٹر میں گر گیا ہے۔
شوہر: فٹے منہ تیرا! رن مرید نہیں، رانا مرید کہہ رہے تھے۔ :rollingonthefloor:
 
اوشو

لائبریرین

تو کیا رانا مرید رن مرید نہیں ہو سکتا :)
ویسے کسی رن مرید کے لیے بیوی کو فٹے منہ کہنا پتا نہیں ممکن بھی ہے کہ نہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
بیوی: شکر ہے آپ صحیح سلامت گھر آگئے؟
شوہر: کیوں؟ کیا ہوا؟
بیوی: باہر گلی میں بہت شور تھا۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ کوئی رن مرید گٹر میں گر گیا ہے۔
شوہر: فٹے منہ تیرا! رن مرید نہیں، رانا مرید کہہ رہے تھے۔ :rollingonthefloor:
اچھا تو آپ گٹر میں نہیں گرے تھے۔ وہ تو رانا مرید گرا تھا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو میں :
رن = عورت
(زیادہ تر اس سے مراد بیوی ہی لیا جاتا ہے)
ہم تو بچپن سے زن مرید سنتےآئے ہیں ۔ شمشاد بھائی۔
رن تو لڑائی کے میدان کو کہتے ہیں۔
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
یہ انیس یا دبیر کے مرثیے کا مشہور مصرع ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ہم تو بچپن سے زن مرید سنتےآئے ہیں ۔ شمشاد بھائی۔
رن تو لڑائی کے میدان کو کہتے ہیں۔
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
یہ انیس یا دبیر کے مرثیے کا مشہور مصرع ہے۔

سرخ کردہ مصرعے کو ذرا اس طرح پڑھئے:
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہی ہے :)
 
Top