روالپنڈی خودکش حملہ:چھ اہلکاروں سمیت 13 جاں بحق،طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

حسینی

محفلین
روالپنڈی خودکش حملہ:چھ اہلکاروں سمیت 13 جاں بحق،طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
209022_44733508.jpg

راولپنڈی (دنیا نیوز)راولپنڈی میں پولیس سٹیشن کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے میں بچوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلاکاروں سمیت بارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشت گردوں نے راولپنڈی میں آر اے بازار کے حساس علاقے کو نشانہ بنایا۔بائیس نمبر چونگی سے ملحق یہ سارا علاقہ بہت حساس ہے۔خود کش حملہ آور نے چائے کے ہوٹل کے قریب اپنے آپ کو اس وقت اڑایا جب فوج کے جوان ڈیوٹی دینے کے بعد رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔زور دار دھماکے کی آواز دو کلو میٹر دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں بچے اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں،واقعے میں کئی عمارتوں اور موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا اور کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔جائے حادثہ سے فرانزک شہادتیں اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ علاقے کی چھان بین کر رہا ہے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد اصغر،حوالدارمحمد اکرام ،نائیک عمران،نائیک انورعلی،سپاہی عابد،سپاہی رشید شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں انیس سالہ مبشر مشتاق،محمد صدیق،ساٹھ سالہ عابد حسین شامل ہیں۔ایف جی سکول کا طالب علم حسن رضا زخمی ہو گیا۔ڈی سی او راولپنڈی کے مطابق خود کش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔انھوں نے بتایا کہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ندیم عباس انتقامی کے ملوث ہونے کا امکان ہے جو کہ تحریک طالبان راولپنڈی اور اسلام آباد کا امیر ہے۔ندیم عباس انتقامی محرم میں ایک بار گاہ پرحملے میں بھی ملوث تھا،ندیم عباس انتقامی کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے۔خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/209022_1
 

حسینی

محفلین
آجائیں گے ظالمان کے حمایتی پھر تاویلیں بیان کرنے۔۔ کہ طالبان تو معصوم لوگوں کو نشانہ نہیں بنا سکتے۔۔ جیسے منور حسن صاحب کا کل کا بیان تھا۔

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102074435&Issue=NP_LHE&Date=20140120


اللہ ان ظالموں کو غارت کرے۔۔۔ ان کا جینا حرام کر دے۔۔ جس طرح سے انہوں نے معصوم پاکستانی عوام اور پاک فوج کا مقدس خون بہایا ہے۔
یا اللہ تو دیکھ رہا ہے۔۔ ان ظالموں کو مزید مہلت نہ دے یا اللہ۔۔ ہم ان سے تنگ آگئے ہیں۔۔
یا اللہ ہمارے شہدا کو بخش دیں۔۔ اور ہمیں ہر ظلم کے خلاف اٹھنے اور متحد ہونے کی توفیق عنایت فرما۔ آمین۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مذاکرات ہونے چاہئیں..پوری قوم کا فیصلہ جو ٹهہرا.
اور جو آئے روز ان دهماکوں میں مارے جاتے ہیں ان کا یہ قصور کیا کم ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکهتے ہیں اور انہیں دوسروں کی دنیا و عاقبت سنوارنے کی کوئی فکر ہی نہیں ہے. ہوتی تو یہ بهی بارودی جیکٹ پہن کسی گاڑی سے ٹکرا نہ گئے ہوتے اب تک.
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
اگر پاکستانی کر لیں تو بہتر ہے ورنہ کوئی اور کر دے گا
ہونا تو یہی چاہئے لیکن شنید نہیں کہ یہ حکومت کرنے دے۔ عمران خان مجھے پسند ہے لیکن اس کی طالبان سے مذاکرات کی پالیسی سے مجھے سخت اختلاف ہے۔ن لیگ نے بھی اس معاملے میں عمران خان کے کندھے پر بندوق رکھ لی ہوئی ہے۔ دکھ اس بات کا ہے کہ اگر کوئی اور بھی کرے تو بھی یہ ظالمان انتقام پاکستانیوں سے لیتے ہیں۔
 
Top