روبی آن ریلس کی کلاسز

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

میں یہ جاننا چاہتا ہوں۔کہ اس فورم پر نومبر میں کچھ داخلے ہوئے تھے۔ کہ روبی آن ریلس پر کچھ کام کیا جائے گا۔ جس کی تاریخ دسمبر کا تیسرا ہفتہ تھا۔ لیکن اب تو جنوری کا بھی پہلا مہینہ آگیا ہے۔ کب شروع ہو گی؟:beating::laugh:
 
برادرم فخر نوید میں‌ مٹذرت خواہ ہوں‌ کہ بعض ناگزیر وجوہات کے باعث یہ کور ملتوی ہو گیا ہے۔ در اصل 10 جنوری کو میرا ایک ٹیسٹ‌ ہے جو کہ پہلے 21 دسمبر کو ہونا تھا۔ ان شاء اللہ اس سے فراغٹ کے فوراً‌ بعد یہ کورس شروع ہو جائے گا۔ اس التوا کا سبب کچھ اور جگہوں پر بھی بیان کر چکا ہوں۔

دعاؤں‌ میں یاد رکھیں۔

والسلام
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
جناب اب تو 10 جنوری گزرے بھی تقریبآ 4398 منٹ گزر چکے ہیں۔ لیکن آپ کی روبی صاحبہ شاید لگتا ہے کہ سواری کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ یا شاید کوئی ٹیکنیکل مسئلہ آرہا ہے۔ سمجھ گئے نا

خوش رہو

وسلام
 
نہیں فخر نوید بھائی۔ در اصل مجھے شرم بھی آ رہی ہے اور کوفت بھی ہو رہی ہے کیوں کہ کچھ سرکاری محکموں کی کار کردگی سے مار کھا گیا ہوں اور میرا امتھان ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑا۔ اس بار اگلی تاریخ 18 جنوری یعنی آنے والا اتوار ہے۔ دعا کیجئے کہ بکوبی انجام پا جائے۔ ویسے میں‌ نے درخواستیں پراسیس کر لی ہیں۔ اور در پردہ کچھ نہ کچھ عمل جاری ہے۔

تب تک میں مشورہ دوں گا کہ روبی سے متعارف ہونے کے لئے اس ربط پر جائیں اور انٹریکٹیو روبی انٹرپریٹر سے مستفید ہوں۔ یہاں آپ help کمانڈ دیں تو ایک انٹریکٹیو ٹیوٹوریل شروع ہو جائے گا۔ اس کے انسٹرکشنس دیکھتے جائیں‌ اور آگے بڑھتے جائیں۔

اور مزید روابط پھر کسی وقت دوں گا ان شاء اللہ۔
 
بہت خوب۔

اب آپ اس ربط پر چلے جائیں، یہاں روبی کا دوسری زبانوں سے تقابل دکھایا گیا ہے۔ اگر فرصت سے ہوں تو ان صفحات کا اردو ترجمہ کر ڈالیں جسے بلاگ پر پوسٹ بھی کر سکیں گے، محفل میں بھی شریک کر سکیں گے تا کہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو جو انگلش پڑھنے سے گھبراتے ہیں۔

اس کے بعد روبی آن ریلس کی ایک مختصر جھلک یہاں دیکھیں۔ ویسے یہ 50 میگا بائٹ کی ویڈیو فائل ہے جو کوئک ٹائم میں چلے گی۔
 
سب سے زیادہ تو ویب ڈیویلپمینٹ کے لئے اس کے بعد سسٹم ایڈمنسٹریشن اور انڈپینڈینٹ جی یو آئی یا کنسول بیسڈ ایپلیکیشنز میں۔
 
اس ویڈیو کے عین مطابق بنا ہوا بلاگ کا کوڈ بھی دستیاب ہے گٹ ہب ریپازیٹری میں۔ جسے ابھی نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔ میں مزید روابط بھی دوں گا جلدی ہی۔
 

فخرنوید

محفلین
نہیں فخر نوید بھائی۔ در اصل مجھے شرم بھی آ رہی ہے اور کوفت بھی ہو رہی ہے کیوں کہ کچھ سرکاری محکموں کی کار کردگی سے مار کھا گیا ہوں اور میرا امتھان ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑا۔ اس بار اگلی تاریخ 18 جنوری یعنی آنے والا اتوار ہے۔ دعا کیجئے کہ بکوبی انجام پا جائے۔ ویسے میں‌ نے درخواستیں پراسیس کر لی ہیں۔ اور در پردہ کچھ نہ کچھ عمل جاری ہے۔


:boxing: اس بار اگلی تاریخ 18 جنوری یعنی آنے والا اتوار ہے۔ :bomb:
:pagaldil::drama:
 
ارے ہاں میں اناؤنسمینٹ نہیں‌کر سکا۔ ان شاء‌ اللہ کل تعرفی پوسٹ ارسال کرتا ہوں۔ اور اس طرح کورس شروع ہو جائے گا۔ کل ہی سارے شرکاء‌ کو ای میل بھی کر دوں‌ گا ان شاء‌ اللہ۔
 

فخرنوید

محفلین
اور آخر کار اس طرح میری ایک ماہ مسلسل محنت اور کاوش رنگ لے ہی آئی ۔ اور اس کورس کا اجرا ہوئے چاہتا ہے۔ ویسےاس کے اجرائ پر مجھے اور ابن سعید جی کو گولڈ میڈل ملنا چاہیے۔
 
Top