اچھا دوستو، مجھے معلوم تھا کہ زیادہ تر لوگ، سائٹ سے زیادہ اس طریقے میں دلچسپی لیں گے اور ایسا کیوں*ہے؟ یہ ایک کوئی انوکھی بات نہیں، ہمارے ہاں*لوگوں کو اکثر ایسی باتوں کی تلاش رہتی ہے۔
خیر، میں چونکہ انسٹالرز کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں اسلئیے انکا تھوڑا بہت طریقہء کار جانتا ہوں۔ لہٰذا اس طریقے کو دریافت کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ مگر یہ تھوڑا سا لمبا ہے۔ ملاحظہ کیجئے:
اس سائٹ سے آپ جب کوئی بھی سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کریں گے، تو وہ زیادہ تر Zip کی شکل میں pack ہو کر آتا ہے۔ اور جب آپ اسے Un-Zip کرتے ہیں تو زیادہ دفعہ دو فائلیں ملتی ہے:
1. ReadMe.txt۔اس میں بہت اہم معلومات ہوتی ہیں جس میں رجسٹریشن کا طریقہء کار بھی درج ہوتا ہے۔ لہٰذا اسے ضرور پڑھیں۔
2.Setup.exe(اور اسکا Icon چابی کی شکل کا اور مالٹائی رنگ کا ہوتا ہے)
ReadMe.txt میں اکثر اس سافٹ وئیر کی معلومات اور رجسٹریشن وغیرہ ہوتی ہے اور یہ رجسٹریشن چوری کی نہیں بلکہ سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کی مرضی سے دی گئی ہوتی ہے۔
Setup.exe دراصل اس کمپنی نے اپنا خاص انسٹالر تیار کیا ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر سافٹ وئیر انسٹال کرنے سے پہلے انٹرنیٹ سے آن لائن یہ چیک کرتا ہے کہ آیا یہ اسی دن انسٹال کیا جا رہا ہے، جس دن وہ سافٹ وئیر مفت میں دیا گیا ہے۔ اگر تو وہ دن گزر چُکا ہے، تو پھر یہ اسے انسٹال نہیں کرنے دے گا اور آپ کو پیغام دے گا کہ مفت انسٹال کرنے کا وقت گزر چُکا ہے اب آپ انکی سائٹ پر جا کر نیا سافٹ وئیر چیک کریں۔
اسطرح آپ انکا سافٹ وئیر اسی دن انسٹال کر سکتے ہیں جس دن وہ مفت میں آفر ہوا ہو، مگر بعد میں نہیں۔
نیچے دیئیے گے طریقے سے آپ اس سافٹ وئیر کا اصل انسٹالر حاصل کر سکتے ہیں جوSetup.exe کی پابندی سے آزاد ہوگا۔ اور آپ اسے بعد میں بھی انسٹال کر سکیں گے۔
اہم نوٹ۔ آپ اس طریقے سے سافٹ وئیر صرف اسی دن حاصل کر سکے ہیں جس دن وہ مفت میں موجود ہو۔ اگر مفت ملنے کا وقت گزر گیا، تو پھر یہ طریقہ کارآمد نہیں ہوگا۔
طریقہ:
سب سے پہلے اپنا Command Prompt کھولیں۔یعنی
Start --->Run اور پھر ٹائپ کریں CMD اور Enter دبا دیں
اب یہاں پر یہ Command ٹائپ کرکے Enter کریں:
Rd %temp%\. /s/q
اس کمانڈ سے آپ کے Temp ڈائرکٹری سے تمام فائلیں اور فولڈر Delete ہو جائیں گے۔ پریشان مت ہوئیے۔ اس Temp ڈائرکٹری میں جتنی بھی فائلیں بنتی ہیں وہ اسی لئے ہوتی ہیں کہ انہیں بعد میں ضائع کیا جا سکے۔
نوٹ: temp ڈائرکٹری زیادہ تر اس جگہ ہوتی ہے:
C:\Documents and Settings\farrukh.waheed\Local Settings\
Temp
اس کمانڈ سے وہ فائلیں اور فولڈرز جو کوئی پروگرام استعمال کر رہا ہوگا، Delete نہیں ہوں گی،
مگر ہمارا مقصد Temp میں مناسب جگہ بنانا ہے۔
اب ونڈوز ایکسپلوریر کھولیں (Windows Key+E) اور اس کے ایڈریس بار میں یہ ٹائپ کریں:
%temp% اور Enter کر دیں۔ آپ کے سامنے آپکی Temp ڈائریکٹری کھل جائیگی۔
اب ایک اور ونڈوز ایکسپلوریر کھولیں (Windows Key+E) اور وہاں سے چابی والے icon کی Setup.exe چلائیں۔ یاد رکھئے آپ کو اسوقت انٹرنیٹ سے منسلک ہونا چاھہیئے۔ Setup.exe صرف انٹرنیٹ سے یہ چیک کریگی کہ آیا آپکا سافٹ وئیر انکی ویب سائٹ پر مفت میں مل رہا ہے یا نہیں۔ اور اگرمل رہا ہے، تو پھر یہ آپ کے پروگرام کا اصل انسٹالر چلا دے گا۔ اس انسٹالر کو چلنے دیں اور کچھ بھی کرنے سے پہلے جاکر اس ونڈوز ایکسپلوریر میں دیکھیں جس میں Temp کی ڈائریکٹری کھلی ہوئی ہے۔ وہاں سب سے آخر میں ایک نئی فائل بنی ہوگی جس کی Extension ہوگی tmp. اور اسکا سائز تقریباً چابی والے icon والی Setup.exe کے جتنا ہوگا۔
جی ہاں، یہی آپکا اصل انسٹالر ہے۔ فوری طور پر اس tmp. فائل کو کہیں اور کاپی کر لیں کیونکہ جب Setup.exe اور اس کے ذریعے چلایا گیا آپ کا سافٹ وئیر اپنا کام ختم کریگا، یہ فائل بھی غائب کردے گا۔
اب اس کاپی شدہ tmp. فائل کی ایکسٹینشن exe. کردیں۔ لیجئے آپکا اصل انسٹالر آپکے سامنے موجود ہے اور اسکی رجسٹریشن آپکو ReadMe.txt سے مل جائیگی۔
مگر یہ صرف اسی دن کام کریگا جس دن وہ سافٹ وئیر مفت میں مل رہا ہو۔
کچھ سافٹ وئیر کے ساتھ یا تو رجسٹری کی فائل آتی ہے یا کچھ نہیں آتا ۔اگر رجسٹری کی فائل جسکی extension ہوتی ہے reg. ساتھ ہو، تو اسی میں آپکی رجسٹریشن وغیرہ ہوگی۔ اور اگر رجسٹریشن ساتھ نہیں آئی اور چابی والے icon والی Setup.exe نے سافٹ وئیر انسٹال کر کے رجسٹریشن کر دی ہو، تو پھر آپ کو اپنی رجسٹری میں ڈھونڈنا پڑیگا۔
ابھی مجھے صرف ایک دفعہ ایسا کرناپڑا کہ رجسٹری میں سے سافٹ وئیر کی رجسٹریشن کی وغیرہ نکالنی پڑی۔ اگر آپ کو ایسا مسئلہ درپیش ہوتو پھر رجسٹری میں اس لفظ کو تلاش کریں:
giveawayoftheday
یہ انکا User Name ہے جو اب تک تقریبا مفت میں دئے گے تمام پروگراموں کے ساتھ آتا ہے۔
رجسٹری میں یہ لفظ مل جانے کے بعد آپ کو رجسٹریشن کی بھی لکھی ہوئی مل جائیگی۔ جسے آپ کاپی کر سکتے ہیں۔ اور رجسٹری میں جہاں سے آپ کو یہ لفظ ملے وہاں کی دیگر کیز سے آپ کو اندازہ ہو جائیگا کہ یہ کس سافٹ وئیر کی Key ہے۔ کیونکہ ایسا ہو سکتا ہے کہ آپکے کمپیوٹر میں ایک سے زیادہ سافٹ وئیر ایسے انسٹال ہوئے ہوں۔
یہ یاد رکھئے گا کہ ایک سافٹ وئیر چاہے وہ Setup.exe سے انسٹال کیا گیا ہو یا پھر اوپر دئیے گئے طریقے سے اصل انسٹالر کو حاصل کرکے، آپ کے پاس Full انسٹال ہوگا اور اسوقت تک کام کرتا رہیگا جب تک آپ اسے uninstall نہ کریں یا خود خراب نہ ہوجائے، یعنی اس پر وقت کی مدت نہیں ہوگی اور آپ کے پاس یہ مکمل طور پر جائز کام کریگا۔
مگر جس وقت آپ کو اسے دوبارہ انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو Setup.exe آن لائن چیک کرگی کہ یہ مفت میں موجود ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو پھر آپ اسے دوبارہ انسٹال نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی انسٹالر نکال سکیں گے۔ اسی لئے سب سے بہتر یہی ہے کہ جس دن آپ کا سافٹ وئیر آپ کو مفت میں ملے اسی دن اسکا انسٹالر اور رجسٹریشن key وغیرہ اوپر دئیے گئے طریقے سے حاصل کر کے علیحدہ رکھ لیں تاکہ بعد میں کام آئے۔
اُمید ہے اس طریقے سے آپ کچھ نہ کچھ فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ کیونکہ یہاں ملنے والی Keys چوری شُدہ نہیں ہیں، ہم نے صرف ان پر سے ایک دن کی پابندی ختم کرنے کی کوشش کی ہے