رانا
محفلین
جناب یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ ایسی لڑیاں ہم اسی وقت کھولتے ہیں جب ہمارے ساتھ کوئی واقعہ پیش آتا ہے جو ہمیں لڑی کھولنے کی ترغیب دے جائے اور اسی طرز کے واقعات محفلین سے سننے کی خواہش جگا جائے۔ تو امید ہے کہ عنوان پڑھتے ہی آپ تازہ واردات جاننے کی خواہش رکھتے ہوں گے۔
تو سنیے تازہ واقعہ جو بالکل عام سا ہے لیکن ہم
مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ اس لئے آپ نے بھی اب روزمرہ زندگی سے اپنے ساتھ یا اپنے سامنے پیش آنے والے ایسے ہلکے پھلکے واقعات شئیر کرنے ہیں جنہوں نے آپ کو ہنسایا ہو یا مسکرانے پر مجبور کردیا ہو۔
ابھی دو گھنٹے پہلے کی بات ہے کہ ایک دفتری ماحول میں بیٹھے تھے اور ایک نیٹ ورک ایکسپرٹ کو بلایا ہوا تھا کوئی نیٹ ورک کا مسئلہ سلجھانے کو۔ اس ایکسپرٹ نے دفتر کے آئی ٹی کے لڑکے سے غالبا کوئی ٹیسٹنگ وائی فائی راؤٹر کا پاسورڈ پوچھا۔ لڑکے نے بتایا کہ ون ٹو ایٹ۔ اب اس ایکسپرٹ نے 128 لگایا اور کہا کہ یہ تو نہیں چل رہا۔ لڑکے نے خود آکر دیکھا تو اس کا قہقہہ نکل گیا کہ یار میں نے ون ٹو ایٹ یعنی ایک سے آٹھ کہا تھا۔ وہ ایکسپرٹ بھی کھسیانی ہنسی ہنسنے لگا کہ یار یہی تو میں بھی سوچ رہا تھا کہ تین ہندسوں کا راؤٹر پاسورڈ ہوتا تو نہیں۔ اس کی یہ بات سن کر ہم بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے کہ ہوتا بھی نہیں اور اپلائی بھی کررہے تھے۔
اب دیگر محفلین بھی اپنی روزمرہ زندگی کے ایسے ہلکے پھلکے واقعات شئیر کریں۔

آخری تدوین: