رانا
محفلین
آج ایک اداریہ پڑھا بڑا اچھا لکھا ہوا تھا جس میں عام زندگی میں کی جانے والی کچھ ایسی بے احتیاطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو ہمارے مشاہدے میں اکثر آتی ہیں۔ سوچا کہ یہاں شئیر کی جائیں تاکہ دیگر محفلین بھی اس فہرست میں مزید اضافہ کریں اور اس سے بہت سوں کا بھلا ہو۔ خود مجھے اس ادارئیے میں لکھی گئی ایک بات کی طرف کبھی توجہ ہی نہ ہوئی تھی لیکن پڑھنے سے یہ فائدہ ہوا کہ اب آئندہ کے لئے اس طرف بھی توجہ ہوگئی۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
- بعض لوگ صفحات پلٹتے ہوئے لعاب دہن کا استعمال کرتے ہیں جو ان کے اپنے لئے بھی نقصان دہ ہے کہ کاغذ کے جراثیم ان کے منہ میں جاسکتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ وہی کاغذ دوسروں کے ہاتھ میں بھی جانا ہے۔
- بعض لوگ کرنسی نوٹ گنتے ہوئے بھی یہی غلطی کرتے ہیں یہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ کرنسی نوٹ تو بے شمار ہاتھوں سے ہوتے ہوئے آپ تک پہنچتے ہیں۔
- ہوٹلوں کے مینو کی booklet بھی روزانہ کئی ہاتھوں سے گزرنے کی وجہ سے جراثیم سے آلودہ ہوسکتی ہے اس لئے اس کے استعمال کے بعد بھی کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے چاہییں۔ (اس طرف میرا کبھی دھیان نہیں گیا تھا)