یوسف-2
محفلین
روزہ کی نیت کے مشھور مروجہ الفاظ :''وبصوم غد نویت من شھر رمضان'''(میں نے کل کے روزے کی نیت کی) کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ اگر رات میں روزہ رکھنے کا ارادہ کرلیا یا اسی غرض سے صبح سحری کھالی تو یہی ”نیت“ کافی ہے۔ زبان سے غیر مسنون نیت کرنا درست نہیں۔ ویسے بھی اس مروجہ نیت میں ”کل کے روزہ“ کا ذکر ہے جبکہ سحر کے وقت نیت کے یہ الفاظ ادا کرنے والا "آج کے دن" کا روزہ رکھتا ہے۔