روسٹ مچھلی،چکن تکہ اور کباب ۔۔۔پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

پردیسی

محفلین
معزز محفلین کرام!
آج لاہور میں خاصی سردی ہے۔بس نہ پوچھئے کہ کیا حال ہے۔ایسے میں روسٹ مچھلی کیا خوب مزا دیتی ہے۔
اس سردی کے موسم میں آج محفل کے چائے خانے میں میری طرف سے روسٹ مچھلی،چکن تکہ اور کباب پیش کئے جارہے ہیں۔بس جس کا جو جی چاہے جلدی سے کھا لے۔
چائے اپنی اپنی۔۔۔۔
اور وہ بھی گڑ کی۔۔۔کیوں کہ گڑ کی چاء گلاس میں جو مزا دیتی ہے وہ کپ میں کہاں

fishandtika.jpg
 

عسکری

معطل
یہ کھلا ظلم ہے پردیسیوں پر آپکا کیسے پردیسی ہیں آپ ؟ :grin:

اور رہی مجھچلی تکے کی بات تو سوری ڈاکٹر نے منع کیا ہے مجھے (جب تک ملتے نہیں)
 

عاطف بٹ

محفلین
نجیب بھائی، کیوں ایک بٹ کا جی ترسا رہے ہیں۔ :p میں کل شام ہی آپ کی طرف حاضری دیتا ہوں تاکہ روسٹ مچھلی سے شدید سردی کا کچھ علاج کیا جاسکے۔ :D
ویسے وعدے کے مطابق حاضر تو میں نے آج ہونا تھا مگر طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بس گھر پر ہی پڑا رہا اور دفتر بھی نہیں گیا!
 

پردیسی

محفلین
کل رات جب میں نے یہ پوسٹ لگائی تو ساتھ ساتھ مچھلی سے بھی شغل کرتا رہا۔سوچا تو یہ تھا کہ اس پوسٹ کو کوچہ ملنگاں میں لگاؤں مگر وقت بہت بیت گیا تھا۔اس لئے مچھلی تکہ آپ پر چھوڑ کر میں سونے بھاگ گیا تھا۔
اب آیا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ لوگوں نے ککڑ کی ایک بوٹی تو کیا مچھلی کا کانٹا تک نہیں چھوڑا۔۔۔ :eek: یارو ایسی بھی کیا بے صبری۔۔میزبان کا انتظار ہی کر لیتے ۔۔:oops:
 
Top