سید اسد محمود
محفلین
یہ تصاویر جنوب مشرقی روس کے شہر سمارا کی ہیں جو بظاہر دنیا ختم ہونے والی فلموں جیسی کمپیوٹرائزڈ کاریگری لگتی ہیں لیکن یہاں کے شہریوں کے لئے ایک معمول کی مگر خطرناک حقیقت ہیں۔
یہ شہر آہستہ آہستہ زمین میں دھنس رہا ہے۔
تاہم ابھی تک ان سنک ہولز کی وجہ سے صرف ایک ہلاکت ہی درج ہوئی ہے لیکن زخمیوں کی تعداد انگنت ہے۔
ماہرین ان سنک ہولز کے ظاہر ہونے کی وجہ بظاہربے رحم کان کنی اور مابعدی ارضیاتی تغیر کو ٹہرا رہے ہیں۔
ان خطرناک سنک ہولز نے مقامی شہریوں کو ایک اندیکھے ڈر سے دوچار کردیا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں بڑے پیمانے پر ظاہر ہونے والے سنک ہولز کی وجہ ماہرین کے مطابق جاتی سردیوں کی وجہ سے زیر زمین پانی کا خشک ہوجانا ہے۔
کان کنی کے لئے مشہور علاقوں میں سنک ہولز بظاہر یک معمول سمجھے جاتے ہیں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر اور تواتر کے ساتھ انکا ظاہر ہونا تشویشناک سمجھا جاتا ہے۔
عموماً سنک ہولز زیر زمین چونے کے پتھر کی چٹانوں کے تیزابی پانی میں تحلیل ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
مقامی شہری برسات اور خراب نکاسی آب کے نظام کو بھی موردِ الزام ٹہراتے ہیں۔
روس کا ایک اور شہر برزنیکی بھی اسی طرح کے مسائل سے دوچار ہے ۔ سمارا سے میں مردم شماری کے اعداد و شمار سن 2005ء سے 2015ء کے دوران 12000 شہری نقل مکانی کرچکے ہیں۔