روس کے جدید اعداد و شمار کے مطابق ٢٠٢٠ میں ١ لاکھ ٦٢ ہزار لوگ کورونا سے فوت ہوئے

ابن آدم

محفلین
فیڈرل ایجنسی کے مطابق ٢٠٢٠ میں تقریباً ا لاکھ ٦٢ ہزار روسی کورونا سے ہلاک ہوئے جو ٢٠١٩ کی ہلاکتوں سے ١٨ فیصد زائد ہیں.
روس سٹاٹ کے مطابق ٢٠٢٠ میں ٣ لاکھ ٢٨ ہزار میں ٢٠١٩ سے زائد ہلاکتیں ہوئیں.

ایجنسی کی جانب سے جو اعداد و شمار مہیا کیے گئے ہیں وہ اس سے بہت زیادہ برے ہیں جو روس کے کورونا وائرس کے ادارے کی جانب سے شائع کیے جاتے رہے ہیں. اس ادارے کے مطابق پہلی جنوری ٢٠٢١ تک صرف ٥٧ ہزار ٥ سو ٥٥ لوگ کورونا سے ہلاک ہوئے. جس کا مطلب یہ ہوا کہ حقیقی تعداد بتائی گئی تعداد سے ٣ گنا زیادہ ہے.

٣ گنا زیادہ ہلاکتوں کا مطلب ہے کہ روس میں ہر دس لکھ میں سے ١٥ سو لوگ کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں. یہ تناسب روس کی کورونا سے ہلاکتوں کو برطانیہ، اٹلی اور امریکا کے برابر کر دیتا ہے لیکن بیلجیم اور سلووینیا سے بہتر. جبکہ اس سے پہلے روس میں کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب اس سے پہلے ان ممالک سے بہت بہتر تصور کیا جا رہا تھا.

پیر کو روس کے ڈپٹی پرائم منسٹر نے یہ بھی بیان کیا کہ دسمبر کورونا کے باعث ہلاکتوں کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر رہا. دسمبر میں پچھلے سال (٢٠١٩) کے مقالے ٢٥ ہزار ٩ سو ٨٠ لوگ لازمی کرونا سے ہلاک ہوئے. اور مزید ١٨ ہزار ٤ سو ٥٥ کورونا مریض فوت ہوئے لیکن کورونا کی وجہ سے نہیں. گولی کووا نے مزید یہ کہا کہ ٢٠٢٠ کی بیشتر زائد ہلاکتیں کورونا جیسی علامات جیسی بیماریوں مثلاً نمونیا سے ہوئیں.

اگرچہ مختلف روسی ادارے اپنے ہلاکتوں کے اعداد و شمار دیتے ہیں، لیکن زاید ہلاکتوں کو اکثر لوگ کورونا سے ہونی والی حقیقی ہلاکتوں میں شمار کرتے ہیں. اگر تمام زائد ہلاکتوں کو کورونا میں شامل کر لیا جائے، جیسے اکثر محققین سمجھتے ہیں تو ٣ لاکھ ٢٣ ہلاکتیں سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً ٦ گنا زیادہ بنتی ہیں جو ایک انتہائی فکر انگیز بات ہے.
Russia's real pandemic death rate similar to US & UK: New official data reveals around 162,000 people died of Covid-19 in 2020


Ali Baba
 
Top