روشن خیال پاکستان: موجاں ہی موجاں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
ہر داڑھی والا مولوی نہیں ہوتا۔ اگر ایسا ہوتا تو سکھ سب سے بڑے مولوی کہلواتے۔ یہ کسی شادی کی ویڈیو ہے شاید ، اور اس قسم کے فضول ہنگامے برصغیر کی شادیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
محترم فخر نوید صاحب کاش ھیڈ لائن لکھنے سے پہلے آپ نے ایک ثانیے کے لیے سوچا ہوتا تو کتنا اچھا ہوتا کیوں کے یہ آپ کا لکھا ہوا فقرہ آپ کی مذہب اسلام سے مجرمانہ حد تک لاعلمی ظاہر کر رہا ہے۔ کیا کوئی سکھ داڑھی رکھ کر ناچ رہا ہو تو آپ اسے بھی مولویت سے منصوب کر کے دانستہ یا نا دانستہ اسلام کی توہین کر لیں گے؟؟؟؟
 

dxbgraphics

محفلین
شاید فخر نوید صاحب لکھنا چاہ رہے تھے کہ شادی کے موقع پر ایسے قسم کے رقص کی اسلام میں گنجائش نہیں:grin:
ویسے شادی کا سٹیج اچھا سجایا گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں ایک رواج بن گیا ہے کہ جس بندے نے داڑھی رکھی ہو وہ مولوی یا مولانا کہلاتا ہے۔ حالانکہ " مولوی " ایک ڈگری ہے جو خاصا عرصہ پڑھنے کے بعد ملتی ہے۔
 
فخر نوید بھائی یہ تعریف بھی آپ ہی لکھ دیں ناں کیوں کہ آپ ہی نے یہ عنوان لگایا ہے تو کیا تعریف سوچ کر؟ ورنہ شمشاد بھائی نے مولوی کی ایک تعریف لکھ تو دی ہے۔ اور اس میں اضافہ کر دوں کہ ہمارے یہاں الٰہ آباد بورڈ سے منشی، مولوی، عالم اور فاضل کی ڈگریاں دی جاتی ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
مولوی کی کوئی تعریف کرے گا یہاں؟

آپ کے سوال کا جواب میں آپ ہی کی سوچ کے مطابق دے دونگا ۔ پہلے آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ویڈیو میں موجود شخص مولوی ہے؟ اگر نہیں تو کم از کم آپ نے اس کو مولوی سے کیوں جوڑا۔
اور اگر کوئی داڑھی والا اپنے بھائی بیٹے یا کسی رشتہ دار کی شادی پر رقص کرتا ہے تو کیا اس کا قصور وار مولوی ہوتا ہے؟
امید ہے آپ اس کا عنوان تبدیل کرنے پر سوچیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
متنازعہ عنوان، غیر ضروری بحث، ناشائستہ رقص و سرور پر مبنی ویڈیو۔

ایسی ویڈیوز سے براہِ مہربانی 'یو ٹیوب' پر ہی لطف اندوز ہوں یہاں انکی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top