روشن سی لگ رہی ہے مری کائنات اب ۔

عظیم

محفلین
السلام علیکم ۔ گھر میں مرمت کا کام ہو رہا ہے اس شور شرابے میں بھی ایک غزل کہنے کی کوشش کی ہے ۔ جہاں کہیں کوئی کمی بیشی محسوس ہو براہِ کرم نشاندہی فرمائیں ۔ شکریہ


روشن سی لگ رہی ہے مری کائنات اب
ممکن ہے زندگی میں نہ دیکھوں میں رات اب

پھر بھی خطا سے پاک نہیں ہوں اگرچہ میں
کرنے لگا ہوں سوچ سمجھ کر ہی بات اب

یہ آرزو ہے دل میں نہ نفرت کی ہو جگہ
رکھوں تعلقات محبت کے سات اب

کچھ کچھ خبر تو اپنی مجھے مل چکی ہے آج
بنتا ہے حق کہ شوق سے ڈھونڈوں وہ ذات اب

دل میں نہیں خیال کسی جیت کا عظیم
دکھ بھی نہ ہو جو کھاؤں کسی سے میں مات اب


 

عظیم

محفلین
گھر کی مرمت کے تذکرے سے گمان ہوا غزل میں بھی یہی موضوعات ہوں گے شور شرابے والے۔۔۔

غزل عمدہ ہے
دراصل فرش کی رگڑائی کے وقت جو گرینڈر استعمال ہوتا ہے اس کی آواز بہت بری لگتی ہے ۔ ایسے میں غزل کہنے کی کوشش کی جائے تو اس ہمت کا تذکرہ کرنا بھی بنتا ہے ۔
غزل کی پسندیدگی کے لیے بہت بہت شکریہ ۔
 
Top