رومن اردو ویب سائٹس کے روابط اکٹھے کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو سپیچ ریکگنیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں مجھے ان ویب سائٹس کے روابط درکار ہیں جہاں پر رومن اردو کا استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ایسے بلاگز، ویب سائٹس، فورمز، فیس بک پیجز وغیرہ کا علم ہے جہاں رومن اردو کا بکثرت استعمال ہوتا ہے تو براہ مہربانی یہاں ان کے روابط فراہم کیجیے۔
والسلام
 
کچھ عرصہ پہلے ایک اردو ویب فورم جس پر رومن اردو کا زیادہ استعمال نظر آیا تھا وہ اردو پیجز ہے لیکن تصویری اردو کی بھرمار بھی موجود تھی اور متن والی اردو بھی خال خال دیکھنے میں آئی۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ان فورمز پر کام کا مواد ڈھونڈنا مشکل معلوم ہو رہا ہے۔ مزید روابط چاہییں جہاں رومن اردو آسانی سے دستیاب ہو۔
 
squarened

معطل
ان فورمز پر کام کا مواد ڈھونڈنا مشکل معلوم ہو رہا ہے۔ مزید روابط چاہییں جہاں رومن اردو آسانی سے دستیاب ہو۔
فورمز تو بیشمار ہیں، مگر کام کے مواد سے آپ کی کیا مراد ہے؟اور صرف ویب لنک ہی چاہییں، یا کتابیں بھی؟
یہ انڈیا کی ایک ویبسائٹ ہے ، شاید نو مسلموں میں دعوت و تبلیغ کے لئے، اس میں اکثر چیزیں رومن میں ہی ہیں
http://deeniyat.com/
اور ان کی کتب بھی رومن میں دستیاب ہیں
 
میری مراد اصل میں رومن اردو مواد سے ہے۔ بالا کے لنکس پر بیشتر مواد تصویری اردو میں ہے اور اس پر جوابات محض nice sharing جیسے مراسلات ہیں یا صرف سمائیلیز۔ مجھے اپنی تحقیق کے لیے کثیر تعداد میں رومن اردو مواد کی ضرورت ہے۔ اس کےلیے کسی دینی یا لادینی کی تخصیص نہیں ہے۔ہمیں صرف ایک ذخیرہ الفاظ اخذ کرکے اس پر مبنی لغت تیار کرنا ہے۔
 
پھر میری نظر میں سب سے بہتر ویب سائٹ یہ دینیات والی ہی ہے، ان کی یہ فری بکس چیک کریں :
http://deeniyat.com/learn/
پی.ڈی ۔ایف فائلز میں کثیر مواد سارا رومن اردو میں ہی ہے
فورمز پر جو رومن استعمال ہوتی ہے وہ انگریزی ،اردو کا مرکب ہی ہوتی ہے ، اور ٹیٹوریلز وغیرہ تصویری اردو میں ۔
اور یہ اردو سے رومن کنورٹر آپ کا دیکھا ہوا ہے؟
http://www.urdulafz.com/?module=urdu2roman
ہو سکتا ہے آپ کے کام میں معاون ہو
 
Top