فراز روگ ایسے بھی غمِ یار سے لگ جاتے ہیں ۔۔۔احمد فراز۔۔۔اے عشق جنوں پیشہ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
روگ ایسے بھی غمِ یار سے لگ جاتے ہیں​
در سے اُٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں​
عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہے​
بعد میں سینکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں​
پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے​
پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں​
بے بسی بھی کبھی قربت کا سبب بنتی ہے​
رو نہ پائیں تو گلے یار سے(1؎ )لگ جاتے ہیں​
کترنیں غم کی جو گلیوں میں اڑی پھرتی ہیں​
گھر میں لے آؤ تو انبار سے لگ جاتے ہیں​
داغ دامن کے ہوں، دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔ​
کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں​
1؎ ضرورتِ اظہار
(احمد فراز)​
(اے عشق جنوں پیشہ، ص47)​
 
سید زبیر

محفلین
واہ ۔ ۔ بلال بھائی
داغ دامن کے ہوں، دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔ
کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں
بہت خوب انتخاب ۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ ۔ ۔ بلال بھائی
داغ دامن کے ہوں، دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔ
کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں
بہت خوب انتخاب ۔۔

بہت بہت شکریہ زبیر صاحب۔
فراز صاحب کی آخری کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" بہت ہی زبردست کتاب ہے، کبھی موقع ملے تو ضرور پڑھئیے گا۔
ویسے میرا بھی ارادہ ہے کہ اس کتاب کی تقریبن ساری غزلیں آہستہ آہستہ محفل اور اپنے بلاگ "نقشِ فریادی" پہ شئیر کروں۔
 
بلال بھائی یہ آپ کا عظیم کارنامہ اور محفلین پر ایک احسان ہوگا ۔ ۔ ۔ اللہ ہمت دے (آمین)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بھائی یہ آپ کا عظیم کارنامہ اور محفلین پر ایک احسان ہوگا ۔ ۔ ۔ اللہ ہمت دے (آمین)

ارے جناب احسان کیسا!
یہ تو فراز صاحب سے محبت کا حق ادا کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔
آپ نہیں جان سکتے کہ فراز صاحب کے لئے میرے دل میں کتنی جگہ ہے۔
کاش وہ آج ہمارے درمیان ہوتے!
لیکن موت برحق ہے۔
اللہ تعالیٰ احمد فراز مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top